مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی ریاست مخالف ایجنڈا قرار دیدیا۔
صوبائی ترجمان ن لیگ اختیارولی خان نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا، علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
اختیارولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ڈکیتی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے، 13 فروری کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔