پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان جاری ہے۔فروخت کے دباو کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی دیکھی جارہی ہے، کے ایس 100 انڈیکس 200 پوائنٹس گر کر 61950 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 62 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
گزشتہ تین دن کی مسلسل مندی کے بعد کل اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ معاشی ماہر ین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط ہیں۔