الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق علی امین گنڈاپور مقدمہ میں پیش نہیں ہورہے، علی امین گنڈا پور کی جانب سے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے، ڈپٹی کمشنرڈی آئی خان علی امین کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کریں۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔
گرفتاری کا خدشہ، علی امین گنڈاپور دوبارہ ڈی آئی خان سے باہر منتقل
دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی علی امین گنڈاپور سمیت عام انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کےلیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔
لاہور پولیس کو مطلوب کامیاب امیدوار علی امین گنڈا پور، اسلم اقبال اور امتیاز شیخ سمیت متعدد اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی ریاست مخالف ایجنڈا قرار
سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحقیقات کےلیے قائم جےآئی ٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔
نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کےلیے حکمت عملی تشکیل
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے، 13 فروری کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔