لاہور میں رواں سال کی دوسری ٹارگٹڈ پولیو مہم پچیس مخصوص علاقوں میں چھبیس فروری سے شروع کی جائیگی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں لاہور ٹارگٹڈ پولیو مہم 25مخصوص علاقوں میں 26فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ کینٹ میں 6، سمن آباد میں 5، راوی میں 4، واہگہ ٹاؤن میں 3 علاقوں میں مہم چلائی جائے گی۔علامہ اقبال اور داتا گنج بخش میں دو دو، عزیز بھٹی، گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ایک ایک علاقہ میں مہم چلائی جائے گی۔
اجلاس میں گزشتہ مہم کے بعد لاہور کے تمام کوالٹی ٹیسٹ ایل کیو ایس پاس ہوئے تھے۔پولیو مہم میں ڈیش بورڈ پر جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔