حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی سہہ ماہی بنیادوں پر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر2023 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں اتھارٹی سماعت کررہی ہے۔
کیپسٹی چارجزمد میں 75 ارب 14کروڑروپے وصولی، نقصانات کی مد میں10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔ ضائع شدہ یونٹس کے پیسے بھی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔
آئندہ تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے40 پیسےاضافے کا امکان ہے،فیصلے کی صورت میں بجلی صارفین پر 84 رب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے9 ارب 44 کروڑ، پشاور الیکٹرک سپلائی 11 ارب 60 کروڑ، میپکو نے15 ارب، لیسکو نے 15 ارب 10 کروڑ اور کیسکو نے 10 ارب اضافہ مانگا ہے۔