نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، والد مرحوم میجر امین اللّٰہ گنڈاپور سابق آمر پرویز مشرف کے دور میں نگراں کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔
سردارعلی امین گنڈاپور کون ہیں؟
علی امین گنڈاپور نے سیاسی سفر کا آغاز تحریک انصاف سے کیا، وہ 2013 سے 2018 تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن جبکہ 5 اکتوبر 2018 کو وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔
سردار علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے نامزد کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا تعلق خیبرپختوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے پشتون گنڈاپور قوم کے سرگرم سیاسی خاندان میں علی امین گنڈاپور اپنے تین بھائیوں کی نسبت سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا نام ملک کی معروف شخصیات میں آتا ہے،انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور کے مقامی اسکول سے حاصل کی اور ایم اے کی ڈگری گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی۔
علی امین گنڈاپور کو 5 اکتوبر 2018 کو امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔
علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بھی ہیں، سابق وفاقی وزیر شعلہ بیانی اور اپنے جذباتی انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔