پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نون اورجمعیت علماء اسلام ملکربلوچستان میں مخلوط حکومت بنائیں گی۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان اسمبلی کی گیارہ نشستوں کےساتھ سب سےبڑی جماعت بن کرسامنےآنے والی پیپلزپارٹی نےمسلم لیگ ن اورجےیوآئی کےساتھ مل کرصوبے میں مخلوط حکومت تشکیل دینے پرغورکررہی ہے۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نےدونوں بڑی سیاسی جماعتوں سےرابطےکیے۔ پیپلز پارٹی نےآزاد امیدواروں کوپارٹی میں شامل کرنےکےلیےبھی رابطےتیزکردیئےہیں۔
تینوں جماعتیں ملکرآسانی سےحکومت بناسکتی ہےاورانہیں سادہ اکثریت سےزیادہ نشستیں حاصل ہیںَ ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نےبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکےلیےتین ناموں پرغور شروع کردیاجن میں پارٹی کےسابق صوبائی صدرعلی مدد جتک، سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اورسرفرازبگٹی شامل ہیں۔