پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو شامل نہیں کرے گی۔
سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی ورکر رائے ہے کہ کسی کے مینڈیٹ پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہئے۔۔ پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو ساتھ شامل نہیں کرے گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو اخلاقاً وزیراعظم کا امیدوار نہیں بننا چاہئے۔ شہباز شریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہوسکتے ہیں، مسلم لیگ ن بھی تعداد کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے بیانئے کا پاس رکھے۔