استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے سیاست اور پارٹی دونوں چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے حالیہ الیکشن میں میری بھر پور حمایت کی اور کامیابی پر اپنے حریفوں کو مبارک باد دیتا ہوں ، میں عوامی رائے کی تہہ دل سے عزت کرتاہوں ، اس لیے میں نے بطور چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے ، میری نیک خواہشات پارٹی کے تمام ممبرا ن کے ساتھ ہیں ،میں ذاتی حیثیت میں پاکستان اور اس کے عوام کی خدمات جاری رکھوں گا ۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024