نئے ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 15 پیسے پر آگیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279. 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
دوسری جانب عام انتخابات کےبعدغیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھرمندی کی لپیٹ میں ہے۔
دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 725 پوائنٹس گر کر 62212 پوائنٹس پر آگیا۔