جسٹس علی باقرنجفی کا کہنا ہے کہ الیکشن نتائج کیخلاف درخواست دائر کرنے کا پہلا فورم الیکشن کمیشن ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف،مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کامیابی کیخلاف درخواستیں سمیت دیگر کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے کہا کہ درخواست دائر کرنے کا پہلا فورم الیکشن کمیشن ہے۔ الیکشن کمیشن کو امیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردیتے ہیں۔
جسٹس علی باقرنجفی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے کیونکہ ابھی الیکشن کا پروسیس مکمل ہواہے، کیا درخواست گزار پہلے آراو کے پاس درخواست دائر کرنے کے پابند نہیں، درخواست دائر کرنے کا پہلافورم الیکشن کمیشن ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ براہ راست درخواستیں دائر کرنے کادائرہ اختیار نہیں ہے۔ کیل ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہم ہم ریٹرننگ افسرکےپاس درخواست لیکر گئے، الیکشن پراسیس مکمل ہونے پر ہم نے متعلقہ فورم سے رجوع کیا۔