مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے قائدین کی ملاقات مؤخر ہوگئی، چوہدری شافع حسین کے مطابق نواز شریف اور شجاعت حسین کے درمیان ملاقات اب اسلام آباد میں ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت میں لیگی وفد نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنا تھی، جس میں حکومت سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا، تاہم اب یہ ملاقات مؤخر کردی گئی ہے۔
چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات اب اسلام آباد میں ہوگی، چوہدری شجاعت کل اسلام آباد جائیں گے۔