قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اب جو بھی حکومت بنائے گا پاکستان کیلئے کام کرے گا، انہوں نے ملک چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ جو بھی حکومت بنائے گا مُلک کیلئے کام کرے گا، ملک کو اب ترقی کی طرف جانا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان نے سب کچھ دیا، ملک چھوڑنے کا نہیں سوچ سکتے۔
سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دیکر قومی ٹیم کو ٹائٹل دلوایا تھا۔