اٹک پولیس نے رہنما تحریک انصاف طاہر صادق اور ان کی بیٹی ایمان طاہر کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آر او کے آفس کے سامنے احتجاج پر اٹک پولیس نے 300سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں طاہرصادق اور بیٹی بھی نامزد کردیے گئے۔ ایف آئی آر میں11 سنگین فوجداری دفعات شامل کیے گئے۔
پولیس نے آر او آفس کے اطراف کاعلاقہ سیل کردیا جبکہ طاہر صادق کی گاڑی قبضہ میں لے لی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے انتخابی نتائج میں مبینہ ردبدل کے خلاف احتجاج کی کال پر پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے جبکہ لاہور سے پولیس نے 8 کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔