پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو توڑنا ملک کو نقصان پہنچانا ہوگا، اس لئے جمہوریت کے استحکام کے لئے بغیر کسی تاخیر پی ٹی آئی کو حکومت سازی کی دعوت دی جائے ۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے عرض ہے کہ مزید تجربات نہ کرے اور ملک کو چلنے دیں، ملک کے وسیع تر مفاد میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
انہوں نے کہا کہ ایک نواز شریف کو لانے کے لیے پورے نظام کو داؤ پر لگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بلا لیا گیا مگر پھر بھی عام انتخابات میں زیادہ نشستیں لے لیں۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن چلے ہوئے کارتوس ہیں، ان کی اب ملک کو ضرورت نہیں ہے، کل نواز اور زرداری ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے آج پھر حکومت سازی کے لیے سر جوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار بھی یہی دو خاندان ہیں، یہ آر اوز کا الیکشن تھا دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے اس لئے اس کی فارنزک انکوائری ہونی چاہیے۔