پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کےکیسزکالعدم قراردیئےجائیں،صدرمملکت کیسزکوختم کریں،اپیلیں مقررکی جائیںاپیلوں پر7دن میں فیصلہ کرناچاہیے۔
سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم خودحکومت بناسکتےہیں توپیپلزپارٹی کےساتھ بھی کیوں بیٹھیں؟ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ کےساتھ بیٹھنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،ظل سبحانی کوہماری سیٹیں دی گئیں اس پرہم عدالتوں میں جائیں گےظل سبحانی کوہماری سیٹیں دی گئی ہیں ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
رہنماپی ٹی آئی لطیف کھوسہکا اپنی گفتگو میںمزید کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کےمینڈیٹ کوتسلیم نہیں کرتےبانی پی ٹی آئی کےکیسزکالعدم قراردیئےجائیں،صدرمملکت کیسزکوختم کریں،اپیلیں مقررکی جائیںاپیلوں پر7دن میں فیصلہ کرناچاہیےیاسمین راشدجیتی ہوئی ہیں،سلمان اکرم راجہ کوبھی ہرایاگیا،پی ٹی آئی ختم نہیں ہوئی،سیاست میں کچھ بھی نہیں کہاجاسکتا
انھوں نے کہا کہ ہماری نظرمیں الیکشن کمیشن کونشان بھی لینےکااختیارنہیں تھا الیکشن کمیشن کوصرف نشان لینےکی حدتک اختیارتھا،ہم آزادنہیں ہیںمرضی کےپریزائیڈنگ افسران بھی لگائےگئےہم نےالیکشن کمیشن کوشکایات کی تھیںہم نےالیکشن کمیشن کوشکایات کیں،ہمارے ووٹرزکوبہت زیادہ گھمایاگیا۔