پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے اور آزاد امیدواروں نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے۔
عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ پنجاب بھی ہماری سب سے زیادہ اکثریت ہے۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 126 لاہور کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس72گھنٹے میں کسی بھی جماعت کوجوائن کرنے کی چوائس موجود ہے،تاہم کسی امیدوار پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو سب سے پہلے اپنا نمبر پورا کرنا ہے ، اکثریت ہوگی توبھی چاہیں گے دوسری جماعتیں ساتھ ہوں ، آزاد امیدواروں کو نہیں گن رہا سیاسی جماعتوں کو گن رہا ہوں۔
لازمی پڑھیں۔ خواجہ سعد رفیق کا لطیف کھوسہ کے ہاتھوں شکست پر رد عمل سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کسی بھی جماعت کو جوائن کرلیں، پنجاب میں ن لیگ کی ہی اکثریت ہے۔