صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 126 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 126 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر کامیاب ہوگئے ہیں۔
سیف الملوک کھوکھر 67،117 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر60،479 ووٹ لے کر رنر اپ رہے۔