ملک بھر سے عام انتخبات کے غیرحتمی نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 44 ڈی آئی خان کا مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 93443 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان 59922 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک اپنی نشستیں ہارگئے۔ سوات کے حلقے این اے 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سہیل سلطان88 ہزار9ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر ہار گئے۔
دوسری جانب نوشہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33سے آزاد امیدوار شاہ احد علی نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد 90145 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک 25582ووٹ لے سکے۔