چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا، کہتے ہیں کہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزاء ہیں، پی پی پی امیدوار اور پی پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق انتخابی عمل ختم ہوئے 6 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم اب تک صرف 10 فیصد نتائج ہی سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔