عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل ہونے والا ہے، اب تک چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 568 حلقوں اور قومی اسمبلی کے 244 حلقوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں ،قومی اسمبلی سمیت پنجاب، اور خیبر پختون خواہ میں آزاد امیدواروں نے بھاری تعداد میں کامیابی سمیٹی ہے جو کہ حکومت بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کریں گے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 244 حلقوں میں 98 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن 69 اور پیپلزپارٹی نے 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم15 ، استحکام پاکستان پارٹی 2،جمعیت علماء پاکستان 2، پاکستان مسلم لیگ ق 3، پختون خواہ نیشنل عوامی پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک، ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر پنجاب اسمبلی کے 293 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، پنجاب اسمبلی کے 144 حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار جیت گئے جبکہ 127حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی 10 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جماعتیں 12 سیٹیں جیت گئی ہیں۔
سندھ اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر سندھ اسمبلی کے 125 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، سندھ اسمبلی کے 81 حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جیت گئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 24، آزاد 14 اور دیگر جماعتیں 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسمبلی کے 107 حلقوں کے نتائج الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو موصول ہوگئے،87 نشستوں پر آزامیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام 7، مسلم لیگ ن 5 ، دیگر جماعتوں نے 8 نشستیں جیت لی ہیں ۔
بلوچستان اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر اب تک بلوچستان اسمبلی کے 47 حلقوں کے نتائج سامنے آگئے، جے یو آئی 11، پاکستان پیپپلزپارٹی 11، پاکستان مسلم لیگ ن 8 جبکہ دیگر جماعتیں 17 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔
قومی اسمبلی
این اے 1 سے آزاد امیدوار عبدالطیف نے 61 ہزار 834 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹ حاصل کرنے میں کامیا ب ہوئے ۔
این اے 2 سے آزاد امیدوار امجد علی خان 88 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے امیر مقام 37 ہزار 764 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 3 سے آزاد امیدوار سلیم الرحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ٹھہرے جبکہ ن لیگ کے واجد علی خان 27 ہزار 861 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 4: آزاد امیدوار سہیل سلطان 88009 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے محمد سلیم خان 20890 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 5: آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90,261 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے 48,246 ووٹ حاصل کیے۔
این اے6: آزاد امیدوار بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق 52,545 دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے7: آزاد امیدوار محبوب شاہ 84,843 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل نے 31,133 ووٹ حاصل کیے۔
این اے9: آزاد امیدوار جنید اکبر 113,513 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے احمد علی شاہ باچا نے 40,740 ووٹ حاصل کیئے
این اے10: آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان 110,023 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے رؤف خان 30,302 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے11: مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام 59 ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار فارین خان 54 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 113: آزاد امیدوار محمد نواز خان 32 ہزار 164 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مخالف جمیعت علماء اسلام پاکستان کے محمد یوسف نے 21 ہزار 291 ووٹ لیے ۔
این اے 14: ن لیگ کے سردار محمد یوسف زمان ایک لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار
این اے15: آزاد امیدوار شہزادہ گستاخ 105,249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف کے 80,382 ووٹ تھے۔
این اے16: آزاد امیدوار علی اصغر خان 104,993 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی 86,276 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 17: آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محبوب خان 44 ہزار 522 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 18: آزاد امیدوار عمر ایوب خان 192,948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112,389 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 19: آزاد امیدوار اسد قیصر 115,635 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-F کے فضل علی حقانی نے 45,576 ووٹ حاصل کیے۔
این اے20: آزاد امیدوار شہرام خان تراکئی 122،965 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ANP کے وارث خان 47،535 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے21: آزاد امیدوار مجاہد علی خان 118،049 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI کے اعظم خان 51،797 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
این اے22: آزاد امیدوار عاطف خان 114,748 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ANP کے امیر حیدر ہوتی 66,159 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے23: آزاد امیدوار علی محمد خان 102,175 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے احمد خان 33,910 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 24: آزاد امیدوار انور تاج 89 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے مفتی گوہر علی 48 ہزار 545 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 25: آزاد امیدوار فضل محمد 100,713 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان نے 67,876 ووٹ حاصل کیے۔
این اے26: آزاد امیدوار ساجد خان 41،489 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-F کے عارف حقانی 19،930 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔۔
این اے 27: آزاد امیدوار محمد اقبال خان 85 ہزار 514 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے شاہ جی گل آفریدی 18 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 28:جمیعت علماء اسلام پاکستان کے رہنما نور عالم خان ایک لاکھ 38 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،جبکہ آزاد امیدوار ساجد نواز 65 ہزار 119 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
این اے 29: آزاد امیدوار ارباب ایوب 68،792 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے ثاقب خان 18،888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے30: آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78,971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ JUI-F کے ناصر موسیٰ زئی نے 20,840 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 31: آزاد امید وار شیر علی ارباب 82 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،پیپلز پارتی کے ارباب عالمگیر 22 ہزار 543 ووٹ لے کر دوسرے اور جمعیت علماء اسلام کے محمد سعید جان 14 ہزار 560 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے ۔۔
این اے 32: آزاد امیدوار آصف خان 50 ہزار 217 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے غلام بلور 28 ہزار 145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 33: آزاد امیدوار شاہ احد علی 93 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے پرویز خٹک 26 ہزار 574 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 34: آزاد امیدوار ذوالفقار علی 95 ہزار 692 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران خٹک نے 32 ہزار 698 ووٹ لیے۔
این اے 35: آزاد امیدوارشہریار آفریدی ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کےامیدوار 57 ہزار سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے36: آزاد امیدوار یوسف خان 73,076 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-P کے عبید اللہ 34,324 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 37: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے عصمت اللہ 24 ہزار 892 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 38: آزاد امیدوار شاہد خٹک 118,056 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے مولانا شاہ عبدالعزیز کے 40,965 ووٹ تھے۔
این اے 39:آزاد امیدوار نسیم علی شاہ ایک لاکھ 47 ہزار 87 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زاہد اکرم درانی ایک لاکھ 10 ہزار 675 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، جماعت اسلامی پاکستان کے محمد ابراہیم خان 4 ہزار 999 ووٹ ہی لے سکے ۔
این اے 41 : آزاد امیدوار شیر افضل خان ایک لاکھ 17 ہزار 988 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جمیعت علماء اسلام کے اسجد محمود 68 ہزار 303 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46 ہزار 70 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 44: آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان نے 59 ہزار 922 ووٹ لیے۔
این اے 45 سے پیپلز پارٹی کے فتح اللہ خان میاں خیل 56 ہزار 933 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے عبید الرحمان 48 ہزار 343 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 46: مسلم لیگ ن کے انجم عقیل81،958 ووٹ حاصل کرتے ہوئے آزاد امیدوار عامر مسعود مغل کو شکست دے دی۔
این اے 47: مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 102,502 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار شعیب شاہین 86,396 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 48: آزاد امیدوار خرم نواز 69 ہزار 699 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے آزاد امیدوار علی بخاری نے 59 ہزار 851 ووٹ لیے۔
این اے 49: مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب آزاد امیدوار طاہر صادق کے مقابلے میں 119727 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
این اے 50: مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان 119,075 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ایمان طاہر نے 109,819 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 51: مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور 149,250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار لطاسب ستی 113,843 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 52:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار راجہ پرویز اشرف ایک لاکھ 12 ہزار 265 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار طار عزیز بھٹی نے 91 ہزار 547 ووٹ لیئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد جاوید اخلاص 72 ہزار 62 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک کے چوہدری عابد حسین 37 ہزار 156 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے ۔
این اے 53: مسلم لیگ (ن) کے قمر الاسلام راجہ 72006 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اجمل صابر راجہ 58576 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 54 سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک 85,912 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عذرا مسعود نے 73,694 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 55: مسلم لیگ ن کے ملک ابرار 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ بشارت 68 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 56: مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96 ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 57:پاکستان مسلم لیگ ن کے دانیا عزیز 83 ہزار 331 ووٹ لے کر کامیا ب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار سمابیہ طاہر نے 56 ہزار 789 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 58: مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال 115،974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر نے 102,537 ووٹ لیے۔
این اے 59: مسلم لیگ ن کے غلام عباس 141,680 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رومان احمد نے 129,716 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 60: مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی 99 ہزار 948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار احسن عدیل 90 ہزار 474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 61 جہلم : پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری فرخ الطاف 88 ہزار 238 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا 84 ہزار 215 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عمران حیدر نے 28 ہزار 176 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 63 : پاکستان مسلم لیگ کے حسین الٰہی 88 ہزار 69 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار ساجد یوسف نے 81 ہزار 640 ووٹ حاصل کیئے جبکہ اس حلقے میں تحریک لبیک نے بھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 27 ہزار 963 ووٹ لیئے ۔
این اے 64: مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین 105205 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 80946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 65: پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری نصیر عباس 90 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار نے وجاہت حسین شاہ 82 ہزار 411 ووٹ حاصل کیئے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان قائرہ اس حلقے سے 51 ہزار 282 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 66:آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے نثار احمد چیمہ ایک لاکھ 633ووٹ لینے میں کامیب ہوئے ، تحریک لبیک کے محمد اکرام 18 ہزار 968 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 68: آزاد امیدوار حاجی امتیاز 166,093 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا نے 70,926 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 69: مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال ایک لاکھ 13 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کی مخالف آزاد امیدوار کوثر پروین ایک لاکھ 8 ہزار 768 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔
این اے 70: پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری ارمغان سبحانی ایک لاکھ 23 ہزار 437 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،جبکہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضاایک لاکھ 12 ہزار 117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 71: مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف 118,566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے 100,272 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 72: اس نشست سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
این اے 73: پاکستان مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار نے ایک لاکھ 12 ہزار 142 ووٹ لے کر بازی مارلی ہے جبکہ آزاد امیدوار علی اسجد ملہی ایک لاکھ 4 ہزار 67 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 74:آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن ایک لاکھ 30 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار 95 ہزار 988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک کے سجاد حسین 25 ہزار 470 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ،
این اے 75: مسلم لیگ (ن) کے انوار الحق چوہدری 99 ہزار 625 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار طاہر علی جاوید 75 ہزار 626 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 76: مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 136,279 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار جاوید کاہلوں نے 109,309 ووٹ لیے۔
این اے 78:آزاد امیدوار محمد مبین عارف ایک لاکھ 6 ہزار 169 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کےخرم دستگیر 88 ہزار 308 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 79: آزاد امیدوار احسان اللہ ورک ایک لاکھ 4 ہزار ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔
این اے 81: آزاد امیدوار رانا بلال اعجاز 117،717 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرا 109،926 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 82 سے مسلم لیگ (ن) کے مختار احمد 108714 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ندیم افضل گوندل 87349 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے83: آزاد امیدوار اسامہ میلہ 136,566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز رانجھا 98,700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے84: آزاد امیدوار شفقت عباس 101,944 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے لیاقت علی خان 77,477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 86:آزاد امیدوار محمد مقدار علی خان ایک لاکھ 5 ہزار 868 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے سید جاوید حسنین 94 ہزار 479 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 87: مسلم لیگ (ن) کے شاکر بشیر اعوان 117773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عمر اسلام 108308 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 89: آزاد امیدوار جمال احسن 217,427 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبید اللہ 34,068 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
این اے 90: آزاد امیدوار عمیر نیازی 179,820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمیر حیات 51,223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 91: آزاد امیدوار ثناء اللہ خان مستی خیل 106,003 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالمجید خان 85,429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 92:آزاد امیدوار رشید اکبر خان ایک لاکھ 42 ہزار 761 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان ایک لاکھ 31 ہزار 176 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 94:پاکستان مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ 79 ہزار 546 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد خالد 72 ہزار 274 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ پیپلز پارٹیکے سید عنایت علی شاہ اس نشست پر 69 ہزار 368 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 95: آزاد امیدوار علی افضل ساہی ایک لاکھ 44 ہزار 761 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے آزاد علی تبسم 93 ہزار 938 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 97:آزاد امیدوار محمد سعد اللہ 72 ہزار 614 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے علی گوہر خان 70 ہزار 311 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 98:ن لیگ کے چوہدری محمد شہباز بابر ایک لاکھ 19 ہزار 443 کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ممتاز احمد ایک لاکھ 5 ہزار 434 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 99:آزاد امیدوار عمر فاروق ولد مشتاق احمد ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے محمد قاسم فاروق 80 ہزار 377 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 100: آزاد امیدوار نثار جٹ 125,053 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے 106,934 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 101: آزاد امیدوار رانا عاطف 134،840 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عرفان منان 95,768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 103:آزاد امیدوار محمد علی سرفراز ایک لاکھ 47 ہزار 734 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے حاجی محمد اکر م انصاری 86 ہزار 662 ووٹ ہی لے سکے ۔
این اے 104: آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد حامد رضا ایک لاکھ 28 ہزار 687 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں ، ن لیگ کے امیدوار دانیال احمد 92 ہزار 594 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 105: آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 138,194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے خالد جاوید وڑائچ 107,840 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 106: مسلم لیگ (ن) کے محمد جنید انوار چوہدری 137,629 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار خالد نواز 136,924 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 107: آزاد امیدوار محمد ریاض خان نے ایک لاکھ 28 ہزار 870 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ ن لیگ کے چوہدری اسد الرحمان 95 ہزار 575 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 108: آزاد امیدوار محمد محبوب سلطان 169,578 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے فیصل صالح حیات 134,270 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 109: آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم 176,586 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب شیخ 61,787 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 110: آزاد امیدوار صاحبزادہ امیر سلطان 199,590 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مولانا آصف معاویہ 104,171 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 111: آزاد امیدوار ارشد ساہی 113,709 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے برجیس طاہر 93,467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 112: مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل 105646 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار پیر اعجاز شاہ نے 93316 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 113: مسلم لیگ ن کے عتیق انور 119,407 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راحت امان اللہ 90,872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 114: مسلم لیگ ن کے رانا تنویر 100,039 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ارشد محمود 82,026 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 115: آزاد امیدوار خرم شہزاد 130،255 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف 94،144 ووٹ لے کر بھی شکست کھا گئے ۔
این اے 116: آزاد امیدوار خرم منور منج ایک لاکھ 34 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ، ن لیگ کے سردار محمد عرفان ڈوگر 90 ہزار 225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 117 :الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان 91 ہزار 489 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 80 ہزار 838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 118: مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 105،960 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 100,803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 119: مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز 83 ہزار 855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے 68 ہزار 376 ووٹ لیے۔
این اے 120: مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ اعوان 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
این اے 121: آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 122: آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 117,109 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 77,907 ووٹ لے کر اپنا مضبو ط قلعہ کھو بیٹھے ۔
این اے 123: مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار افضل پہاڑ نے 48 ہزار 486 ووٹ لیے۔
این اے 124 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر 55 ہزار 387 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد نے 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 125: مسلم لیگ ن کے افضل کھوکھر 65 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رانا جاوید عمر نے 51 ہزار 144 ووٹ لیے۔
این اے 126: مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر 67 ہزار 117 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار توقیر کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 127: مسلم لیگ ن کے عطاء اللہ تارڑ 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 128: آئی پی پی کے عون چوہدری 172,576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 159,024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 129: آزاد امیدوار میاں اظہر 103718 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد نعمان 71540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 130: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 179،310 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے 104،485 ووٹ ہیں۔
این اے 133: آزاد امیدوار عظیم الدین 112,000 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا اسحاق 96,000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 135: مسلم لیگ (ن) کے ندیم عباس 129,218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 106,700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 136: مسلم لیگ ن کے ریاض الحق 127,764 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار حسن سکندر 80,069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 137: آزاد امیدوار رضا علی گیلانی 131,925 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے راؤ محمد اجمل خان 105,381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 138: مسلم لیگ ن کے محمد معین وٹو ایک لاکھ 22 ہزار 678 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں منظور احمد وٹو 79 ہزار 692 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 139: مسلم لیگ ن کے احمد رضا مانیکا ایک لاکھ 21 ہزار 383 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راؤ عمر ہاشم خان ایک لاکھ 16 ہزار 493 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 140:ن لیگ کے رانا ارادت شریف ایک لاکھ 39 ہزار 322 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار راجہ طالح سعید ایک لاکھ 4 ہزار 762 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 142: آزاد امیدوار عثمان علی ایک لاکھ7 ہزار 496 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اشرف96 ہزار 125 ووٹ لے کرد وسرے نمبر پر ہے ۔
این اے 144: آزاد امیدوار بیرسٹر رضا حیات ہراج 118,999 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سید عابد امام کے 78,269 ووٹ تھے۔
این اے 145: مسلم لیگ ن کے محمد خان ڈاہا 102911 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عابد محمود 56188 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 146: آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی 112,666 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں اسلم بودلہ 104,739 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 147: مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار نذیر 107,708 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں نوید حمید 83,394 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 148: پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور ملک 67 ہزار 33 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 149: آزاد امیدوار عامر ڈوگر 143,613 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 50,166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 150: آزاد امیدوار زین قریشی 126770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید اختر 76758 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 151: پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79,080 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی 71,649 ووٹ لے کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 152 سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر 96 ہزار 998 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید علی 71 ہزار 259 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 154: آزاد امیدوار رانا فراز نون 134,937 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان کانجو نے 128,438 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 155: مسلم لیگ (ن) کے صدیق خان بلوچ 117،671 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71،128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 156: آزاد امیدوار عائشہ نذیر 119,820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد نے 90,353 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 157: مسلم لیگ ن کے سید ساجد شاہ 99 ہزار 332 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سبین صفدر 79 ہزار 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 158: مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ 111,196 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار طاہر اقبال چوہدری 103,052 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 159: آزاد امیدوار اورنگزیب خان کھچی 116,198 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید احمد خان 96,191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 166 سے مسلم لیگ (ن) کے سمیع الحسن گیلانی 62 ہزار 148 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار نواب بہاول عباسی 48 ہزار 599 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 176 سے پیپلز پارٹی کے نواب افتخار خان 53 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے باسط سلطان 143 ہزار 646 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 177:آزاد امیدوار محمد معظم علی خان 113,662 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ TLP کے راؤ عاطف 15,654 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 178: مسلم لیگ (ن) کے امیر طلال خان 113,816 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالقیوم خان جتوئی 87,932 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 180: آزاد امیدوار میاں فیاض 96 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کھر 49 ہزار 461 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 181: آزاد امیدوار عنبر مجید 120,499 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے صاحبزادہ فیض الحسن 95,081 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 182: آزاد امیدوار ملک اویس حیدر جھکڑ 141,869 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سید ثقلین شاہ بخاری 118,654 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 183: آزاد امیدوار خواجہ شیراز محمود 134,000 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار امجد فاروق کھوسہ نے 84,000 ووٹ لیے۔
این اے 185 سے آزاد امیدوار زرتاج گل وزیر 94 ہزار 881 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ نے 32 ہزار 929 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 188 : ن لیگ کے حفیظ الرحمان خان دریشک 85 ہزار 936 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد سردار احمد علی خان دریشک 70 ہزار 206 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 189: آزاد امیدوار شمشیر علی مزاری 83 ہزار 74 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کے سردار ریاض محمود خان 72 ہزار 584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 190: پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین جاکھرانی 126,169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد سومرو 60,011 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 193: پیپلز پارٹی کے شہریار خان مہر 131,082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے راشد محمود سومرو 56,153 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 194: پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 131,217 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-F کے راشد سومرو نے 34,572 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 195 :پیپلز پارٹی کے نذیر بھاگیو 133,830 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ GDA کے صفدر عباسی 48,893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 196: پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے ناصر محمود سومرو نے 34 ہزار 499 ووٹ لیے۔
این اے 198: پیپلز پارٹی کے خالد احمد 120,259 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں عبدالحق 90,629 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 199: پیپلز پارٹی کے سردار علی گوہر مہر 154,832 ووٹ لے کر جے یو آئی کے مولانا عبدالقیوم کو شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی ۔
این اے 201: پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ایک لاکھ 20 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا صالح 53 ہزار 302 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 202: پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 146,083 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ GDA کے غوث علی شاہ نے 28,617 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 206: پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بہان 131,161 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ GDA کے مرتضیٰ جتوئی 77,117 ووٹ حاصل کر لیے ۔
این اے 207: پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146,989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے 51,916 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 209: پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 156،002 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ GDA کے محمد خان جونیجو 139,604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 211 سے پیپلز پارٹی کے آفتاب شاہ جیلانی 84 ہزار 512 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ نے 53 ہزار 880 ووٹ لیے۔
این اے 213: پیپلز پارٹی کے نواب محمد یوسف تالپور 175,162 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے میر امان اللہ 44,847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 215: پیپلز پارٹی کی مہیش کمار ملانی 132,061 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ GDA کے ارباب غلام رحیم 113,346 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 216: پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل 124,536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 8,439 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 217: پیپلز پارٹی کے ذوالفقار ستار ایک لاکھ 19 ہزار 530 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 73 ہزار 778 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 221: پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر 110،892 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عرفان نظامانی 23810 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 222: پیپلز پارٹی کے میر غلام علی تالپور ایک لاکھ 13 ہزار 916 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے میر حسین بخش تالپور 67 ہزار 10 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 223: پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو 115،681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے حسام مرزا 79152 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 225: پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 140773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش 28899 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 227: پیپلز پارٹی کے عرفان لغاری 104,013 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ GDA کے لیاقت جتوئی 93,956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 228: پیپلز پارٹی کے رفیق جمالی 98 ہزار 451 ووٹ لے کر جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی کے مقابلے میں کامیاب ہوئے۔
این اے 229: پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجاڑ 55732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی 21841 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 230: پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ 32,099 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار مسرور سیال نے 23370 ووٹ لیے۔
این اے 231: پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود علی 43 ہزار 245 ووٹ لیئے ۔
این اے 232 سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق 88 ہزار 260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار عدیل احمد 66 ہزار 574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 233: ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف ایک لاکھ تین ہزار 967 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 58 ہزار 753 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 236: ایم کیو ایم پاکستان کے حسن صابر 38 ہزار 871 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مزمل قریشی 32 ہزار 231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 244: ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار 20,048 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے 14,073 ووٹ حاصل کیے۔