Live Updates: آبنائے ہرمز کے معاملے پر دوست ممالک کو ہماری مدد کرنی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ
ہم نے ایران کے 90فیصد میزائل اور 85فیصد ڈرون کی صلاحیت ختم کر دی: امریکی صدر
آبنائے ہرمز کے معاملے پر دوست ممالک کو ہماری مدد کرنی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور فوج نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کیا،ایران کے بحری جہاز اور طیارے تباہ کردیے، حملوں میں ایرانی قیادت کا خاتمہ کردیا،حملوں کے بعد ایران ریڈار سے بھی محروم ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہم نے ایران کے 90فیصد میزائل اور 85فیصد ڈرون کی صلاحیت ختم کر دی،آبنائے ہرمز میں ایران کی بارودی سرنگ کی کشتیوں کو تباہ کیا،ایران کے حملوں میں 90فیصد کمی آئی ہے، 100سے زائد ایرانی جہازوں کو غرق کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کئی ممالک سے بات چیت ہوئی،مجھے یقین نہیں ہے آبنائے ہرمزمیں کوئی مائنز ہے یا نہیں،اسامہ بن لادن ایک برا آدھی تھا،اس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملہ کیا تھا،آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک کو آگے آنا ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دوست ممالک کو ہماری مدد کرنی چاہیے، 'ایران کا خطرہ کم کرنے کیلئے طاقت ور کارروائی کی ، مجھے پتا نہیں کہ دوست ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں یا نہیں۔
یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ کیلئے 525 ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان
یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ کیلئے 525 ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ یہ امداد ایران جنگ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں فراہم کی جائیگی،جنگ سے متاثرہ مشرقِ وسطیٰ کی مدد کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ کام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ایران میں 6 ہزار سے زیادہ جنگی مشن انجام دیے،ایران کے میزائل پروگرام اور ڈرونز کو ختم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں،ایرانی فوج کی میزائل بنانے والی تنصیبات تباہ کردیں،جمعہ کو خارگ جزیرے میں 19 فوجی تنصیبات کو تباہ کیا۔
وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے دوست ممالک سے رابطے کررہے ہیں،صدر ٹرمپ کی یورپی اتحادیوں اورخلیجی ممالک سے بات ہورہی ہے،ممکن ہے صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی کی ملاقات موخر ہوجائے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجدالنصاری کا بیان
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجدالنصاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایران کو فوری طور پر حملے روک دینے چاہئیں،قطر نے خود کو ایران کی جنگ سے الگ رکھا ہوا ہے،اگر حملے نہ رکے جو قطر جواب دینے کا حق رکھتا ہے،اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوئی کوشش نہیں ہورہی،تمام فریقوں کو مل کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اماراتی وزارت دفاع کا بیان
اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو 6 میزائل اور 21 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا،جنگ کے آغاز سے اب تک 304بیلسٹک میزائل روک چکے،17روز میں 15کروز میزائل اور 1627 ڈرون حملے ناکام بنائے،حملوں میں دوفوجیوں سمیت سات شہری ہلاک اور 145زخمی ہوچکے ہیں۔
ہم ایران کے خلاف وسیع جنگ کا حصہ نہیں ہونگے، برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف وسیع جنگ کا حصہ نہیں ہونگے، ہم اس مسئلے کے تیزتر حل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کیئر سٹارمر کا کہناتھا کہ جنگ کے بعد ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی، آبنائے ہرمز کو کھولنا کوئی سادہ کام نہیں ہے، سمندری آمدورفت کو بحال کرنے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کمپنیوں کو بچتے صارفین تک منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ، کمپنیوں کو لوگوں کی مشکلات سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، یوکرین کے صدر زیلنسکی سے جلد ملاقات کروں گا، ہم پیوٹن کو ایران جنگ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ مجھ پر ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے پر تنقید کی گئی، ہمارا فیصلہ برطانوی عوام کے مفاد پر مبنی ہونا چاہیے، برطانوی افواج کو جنگ پر بھیجنے کا قانونی جواز ہونا چاہیے، چاہے کتنا دباؤ کیوں نہ ہو، میرا کام برطانوی مفاد کا دفاع کرنا ہے۔
کیئر سٹارمر کا کہناتھا کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ سے آبنائے ہرمز پرتفصیلی بات ہوئی، آبنائے ہرمز کے مسئلے پر قابل عمل پلان پر بات چیت ہو رہی ہے، زیادہ سے زیادہ اتحادیوں کو اس بات چیت کا حصہ بنا رہے ہیں۔
امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے حمایت کی، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اردو میں جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ روحانی اور بابرکت دنوں میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔ ایران جارحیت کے خلاف ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرونز حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک
عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔
روسی ٹی وی کے مطابق حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔ الجزیرہ کے مطابق وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔ عراقی مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔
دوسری جانب ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی۔ دبئی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔
کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کے ریڈار کو نقصان پہنچا۔ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پانچ ڈرونز تباہ کردیے گئے ۔ کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ ہوا، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ ہوا۔ جس میں امریکی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ پر آئل ٹینکر کو ہٹ کیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ اتوار کو چار بیلسٹک میزائل اور 6 ڈرونز کو روکا ۔ 28 فروری سے اب تک 298 بیلسٹک، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 600 ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا۔
اسرائیل کی جانب سے تہران میں تیل ڈپو پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنےبیان میں کہا اسرائیل کی جانب سے تہران میں تیل ڈپو پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےایکس پرپیغام میں کہااسرائیل کی جانب سےتہران میں تیل ڈپو پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،تیل ڈپو پرحملے ماحولیاتی تباہی کے مترادف ہیں۔
عباس عراقچی نے مزید کہا مٹی اور زیرِ زمین پانی کی آلودگی کےاثرات طویل عرصے تک رہیں گے،اسرائیل کو اپنے جنگی جرائم کی سزا ملنی چاہیے۔
جاپان نے اپنے اسٹریٹجک ریزرو سے تیل ریلز کرنا شروع کردیا
جاپان نے اپنے اسٹریٹجک ریزرو سے تیل ریلز کرنا شروع کردیا۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کےمطابق پرائیویٹ سیکٹر ریزرو سے 15 دنوں کا تیل مارکیٹ میں ریلیز کیا گیا، جاپان کے پاس 70 دنوں کیلئے اضافی تیل موجود ہے،حکومت مزید ایک ماہ کے ریزرو آنے والے دنوں میں جاری کرے گی۔
برطانیہ، فرانس اورجاپان نے آبنائے ہرمزکی حفاظت کیلئے اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ امریکہ “کسی نہ کسی طرح” جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کراسےمحفوظ اورآزاد بنا دےگا،جبکہ اس مقصد کےلیےاتحادی ممالک سےجنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
ایران امریکا اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد کم از کم دس آئل ٹینکرز پرحملے ہوئے جبکہ تقریباً ایک ہزار جہاز ہرمز کے راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ایران سے آنے والا موسمی سسٹم، آلودہ ذرات پاکستان تک پہنچ سکتے ہیں،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
بیان کے مطابق نئے سسٹم کے زیراثر شمال مشرقی بلوچستان بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر خوفناک بمباری کے بعد آسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے بعد پڑوسی ممالک میں اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتےہیں، ان ہواؤں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
امریکی خام تیل 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ، 104 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
امریکی اخبار کےمطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ توانائی کا بحران مزید بگڑنےکا امکان ہے،تیل کمپنیوں کےمطابق آبنائےہرمزکی بندش کےسبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، آبنائےہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اورقیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔
واضح رہےکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے،جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
خلیجی ممالک کو 1990 کے بعد بدترین معاشی دھچکا لگنے کا خدشہ
ایران جنگ سے خلیجی معیشت کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔
بلومبرگ کے مطابق خلیجی ممالک کو1990کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آبنائےہرمزکی بندش سے قطر اور کویت کی معیشت زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی گزر گار2ماہ بند رہی توجی ڈی پی میں 14 فیصد کمی کا خدشہ ہے، یواے ای اور سعودیہ کی جی ڈی پی میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد اور یواے ای صدر کا رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایرانی حملے خطے کے سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا، سعودی ولی عہد اور یواے ای صدر نے سنگین نتائج کی تنبیہ کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے دفاع کیلئے ضروری اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔
قبل ازیں فرانسیسی صدر نے ایرانی ہم منصب مسعودپزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، فرانس نے ایران سے پڑوسی ممالک پر حملے فوری طوربند کرنے کا مطالبہ کیا، فرانسیسی صدر نے کہا کہ لبنان اورعراق سمیت خطے کے ممالک پر حملے ناقابل قبول ہیں، جتنی جلدی ممکن ہو آبنائے ہرمزمیں جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں، ایران
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ایرانی بحریہ ختم ہوگئی، اگر ایرانی بحریہ ختم ہوچکی تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں ہوئے جو2025میں تیار کئے تھے، جون 2025کے بعد تیار میزائل تو ابھی تک سامنے نہیں لائے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تواس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، کہا چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
سعودی فورسز نے آج درجنوں ڈرونز مارگرائے، سعودی وزارت دفاع
سعودی فورسز نے آج درجنوں ڈرونز مارگرائے.سعودی وزارت دفاع کے مطابق صبح سے اب تک ڈرون حملوں کی تین لہروں کا سامنا کیا۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ پہلی لہر میں پانچ،دوسری لہرمیں چھ اور تیسری لہر میں تئیس ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا گیا،سعودی فضائی حدود میں آج تباہ کیے گئے ڈرونز کی تعداد ساٹھ ہوگئی۔
گزشتہ روز سعودی دفاعی نظام نے چھ بیلسٹک میزائلوں کو بھی کامیابی کےساتھ انٹرسیپٹ کیا تھا جو پرنس اسلطان ایئربیس کی جانب داغے گئے تھے۔
آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے مدد نہیں کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تواس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، کہا چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو دو ہفتوں میں ختم کر دیا گیا ہے، ایران اب بھی مسائل پیدا کرسکتا ہے جیسے پانی میں بم یا ڈرون حملے، امریکا خراگ جزیرے کو 5منٹ میں نشانہ بنا سکتاہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے بعد برطانیہ اور جاپان نے بھی آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اتحاد کا حصہ بننے کےلیے امریکا کو انکار کردیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کو انکار کردیا، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے اتحاد کا حصہ بننے کےلیے بحری جہاز بھیجنے کیلئے تیار نہیں۔ اس سے قبل جاپان اور فرانس نے بھی اپنے جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ “کسی نہ کسی طرح” جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر، دبئی اور کویت ایئرپورٹ پرڈرون حملے
ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی۔ دبئی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔
کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کے ریڈار کو نقصان پہنچا۔ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پانچ ڈرونز تباہ کردیے گئے ۔ کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ ہوا، کوئی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ ہوا۔ جس میں امریکی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ پر آئل ٹینکر کو ہٹ کیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ اتوار کو چار بیلسٹک میزائل اور 6 ڈرونز کو روکا ۔ 28 فروری سے اب تک 298 بیلسٹک، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 600 ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا۔
تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو ممکنہ توانائی بحران سے خبردار کر دیا
تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کوممکنہ توانائی بحران سے خبردار کر دیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگی صورتحال سے عالمی توانائی بحران بڑھ سکتا ہے، ایران جنگ سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 106ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیوٹی آئی 102 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ ہورہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز بحری جہازوں کا رش بڑھا گیا، ایک ہزار کے قریب جہازوں کو آبنائے ہرمز کھلنے کا انتظار ہے۔
برطانیہ، فرانس اور جاپان کا آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
برطانیہ نے آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کو انکار کردیا، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے اتحاد کا حصہ بننے کےلیے بحری جہاز بھیجنے کیلئے تیار نہیں۔
اس سے قبل جاپان اور فرانس نے بھی اپنے جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑا اب بھی مشرقی بحیرۂ روم میں موجود ہے، اپنا دفاع کرنے کی فرانس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز نہیں بھیجیں گے۔
جرمنی نے بھی آبنائے ہرمز میں یورپی مشن بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کردیا، جرمن حکام کا کہنا ہے کہ یورپی مشن بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی حفاظت میں مؤثر نہیں رہا، آبنائے ہرمز میں یورپی مشن بھیجنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ “کسی نہ کسی طرح” جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جنگی بحری جہاز بھیجیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک اس اہم عالمی تجارتی راستے کو “کھلا اور محفوظ” رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اس دوران امریکہ اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کیون ہیسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ پر 12 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
کیون ہیسٹ نے کہا کہ اس وقت تیل کی قیمتوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ایران نرمی کا مظاہرہ کرے تیل کی سپلائی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جنگ ختم ہونے کے بعد ہی عالمی معشیت کو استحکام ملے گا۔ مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔
دوسری جانب کیون ہیسٹ کے دعوے کے برعکس نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ جنگ کی ایک بریفنگ میں قانون سازوں کو بتایا گیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے ہفتے میں امریکہ کو 11 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ برداشت کرنا پڑا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تنازع کس تیزی سے ہتھیاروں اور وسائل کو استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس رقم میں ان اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا جو حملوں سے قبل فوجی تیاریوں اور تعیناتی کے دوران کیے گئے تھے۔ اس طرح جنگ کے پہلے ہفتے کی حتمی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل دفاعی حکام کانگریس کو بتا چکے ہیں کہ لڑائی کے صرف پہلے دو دنوں میں تقریباً پانچ ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے، جو پہلے کے اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خرچہ ہے۔
امریکا ایران جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے،امریکی وزیرتوانائی
امریکی وزیرتوانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔
ایک بیان میں امریکی وزیرتوانائی نے کہا کہ جنگ ختم ہونے پر ہی توانائی کی سپلائی بہتر ہوجائے گی، سپلائی بحال ہونے سے تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، چند ہفتوں میں صورتحال معمول پر آنے کی امید ہے۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں ایرانی کا کہنا تھا کہ تہران نے کسی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک صدر ٹرمپ اس جنگ کو غیرقانی نہ مان لیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گا، امریکی اتحادیوں پر حملے جوابی کارروائی کے طور پر کئے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی افواج خلیجی ممالک کی سرزمین سے ہم پر حملہ کر رہی ہیں، ہم صرف امریکی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایرانی افواج نے کئی ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔ ایران کے پاس کئی ممالک آئے ہیں، جو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ چاہتے ہیں۔
فرانس نے اپنے جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے کی درخواست مسترد کردی
فرانس نے اپنے جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی۔
ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑا اب بھی مشرقی بحیرۂ روم میں موجود ہے، اپنا دفاع کرنے کی فرانس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز نہیں بھیجیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ “کسی نہ کسی طرح” جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جنگی بحری جہاز بھیجیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک اس اہم عالمی تجارتی راستے کو “کھلا اور محفوظ” رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اس دوران امریکہ اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
پاسداران انقلاب کا سعودی عرب میں حملوں سے لاتعلقی کا اظہار
پاسداران انقلاب نے سعودی عرب میں حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بھی عرب ممالک میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانے کی تردید کردی ۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش ۔
بیان میں کہا کارروائیوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔ حملوں کیلئے امریکی ساختہ ڈرونز کا استعمال خارج از امکان نہیں ۔ ایرانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ خارگ جزیرے پر حملہ یواے ای میں موجود امریکی بیس سے کیا گیا ۔ کروز میزائل دبئی کے قریب سے داغے گئے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ایرانی سفیر کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام سے رابطہ ہوا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سفیر رضا انایتی نے سعودی حکام سے کہا کہ ایران نے آئل فیلڈز پر حملے نہیں کئے ۔ وہ ان حملوں میں ملوث نہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔
نیتن یاہو اگر زندہ ہیں تو وہ ہمارا ہدف ہونگے، پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اگر زندہ ہیں تو وہ ہمارا ہدف ہونگے، بچوں کے قاتل نیتن یاہو کو ہر حال میں قتل کریں گے۔ وہ نیتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر قتل کرنے‘ کی کوشش جاری رکھیں گے۔
پاسداران انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کے حملوں کی 52 ویں لہر کے دوران خطے میں تین امریکی فوجی اڈے اور اسرائیل میں اہداف تباہ کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بدستور نشانہ بنا رہا ہے۔
جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، جنگ جاری رہے گی، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران نے کسی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک صدر ٹرمپ اس جنگ کو غیرقانی نہ مان لیں۔
ایک انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گا، امریکی اتحادیوں پر حملے جوابی کارروائی کے طور پر کئے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی افواج خلیجی ممالک کی سرزمین سے ہم پر حملہ کر رہی ہیں، ہم صرف امریکی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایرانی افواج نے کئی ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔ ایران کے پاس کئی ممالک آئے ہیں، جو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ چاہتے ہیں۔
عباس عراقچی نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ہمارے پاس امریکیوں سے بات کرنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ ہم جب ان سے بات کر رہے تھے تب انھوں نے ہم پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنگ کا انتخاب صدر ٹرمپ اور امریکہ نے کیا ہے اور ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مراکز ملبے تلے دبے ہیں اور فی الحال ہمارے پاس کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی ان کی دوبارہ بحالی کا کوئی منصوبہ ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت جاری تھی، تو ایران نے پیشکش کی تھی کہ افزودہ مواد کی شرح کو کم کر دیا جائے گا۔
اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی کی تصدیق
ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے تحت حملوں کی نئی لہرکا آغاز کردیا۔ آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام ہوگیا،تل ابیب میں دھماکے،متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق گھنٹے میں مزید 108 اسرائیلی زخمی ہوئے، جنگ کے آغاز سے اب تک 3 ہزار 195 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹر سیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کےمطابق سعودی عرب الخرج میں امریکی فوجی اڈے پرمیزائلوں سےحملہ کیا،جہاں ایف 35 اور ایف 16لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کونشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق 15 روز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد شہید ہوئے،اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 روز میں ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔ یواے ای میں 6، سعودیہ عرب میں 2 ، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3، بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایپسٹین نیٹ ورک نے نائن الیون جیسا واقعہ کر کے الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے، علی لاریجانی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ سُنا ہے ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک ممکنہ ’فالس فلیگ‘ حملے کی سازش کر سکتے ہیں اور اس کا الزام ایران پر ڈال سکتے ہیں۔ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے، ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی امریکا کے عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، اور دفاعی کارروائی میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے رہا ہے تاکہ ایران پر حملہ آوروں کو سزا دی جا سکے۔
اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید
اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہوگئے۔
ایرانی فوج نے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی کی شہادت کی تصدیق کردی،میجر جنرل عبد اللہ جلالی ایرانی فوج کےنائب انٹیلی جنس چیف تھے،حکام کے مطابق وہ دشمن کے حملے کے وقت دفاعی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز عبد اللہ جلالی اور امیر شریعت کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی عرب ممالک میں سویلین اہداف پر حملوں کی تردید
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب ممالک میں سویلین اہداف پر حملوں کی تردید کردی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےاپنےبیان میں کہاخطے کےممالک میں سویلین اہداف پر حملوں میں ایران ملوث نہیں،ایران خطے کےممالک کےساتھ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانےکیلئے تیار ہے،خطے میں کسی سویلین ہدف یا رہائشی علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔
عباس عراقچی نےکہا عرب ممالک کے سویلین اہداف پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے، ان حملوں میں امریکی ساختہ ڈرونز استعمال ہوسکتے ہیں
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ نے کہا جنگ کےمکمل خاتمےکی کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے،قطر، سعودی عرب، عمان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے سفارتی رابطے قائم ہیں۔
امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں مدد کیلئے کئی بار رابطہ کیا، یوکرینی صدر کا دعوی
یوکرینی صدر نے اپنےبیان میں کہاامریکا نےمشرقِ وسطیٰ میں مدد کیلئے کئی بار رابطہ کیا،مشرقِ وسطیٰ کی مدد کے بدلے ٹیکنالوجی اور مالی تعاون اہم ہوگا۔
یوکرینی صدر نےاپنے بیان میں کہاامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات انتہائی ضروری ہے،یوکرین کا نیا دفاعی نظام اس سال تیار ہورہا ہے جسے میزائلوں کے خلاف آزمایا جائے گا۔
مزید کہا امریکی ٹیم چاہتی ہےاگلے ہفتے سہ فریقی مذاکرات ہوں،امریکا کےساتھ ڈرون معاہدے پر دستخط کی امید نہیں ہے،روسی تیل کی ترسیل شروع کرنا پابندیاں ہٹانے کے مترادف ہے،روس کی موسمِ بہار کی فوجی پیش قدمی پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے
پینٹاگون نے عراق میں طیارہ گرنے سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
پینٹاگون نے عراق میں طیارہ گرنے سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی۔
امریکی ڈپارٹمنٹ آف وار سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک میجر،تین کیپٹن اوردو ٹیکنیکل سارجنٹ شامل ہیں۔
تمام چھ اہلکار بارہ مارچ کو عراق میں امریکی ریفیولنگ طیارہ گرنے سے ہلاک ہوگئے تھے،خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی حامی عراقی مزاحمتی تنظیم نے طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی
ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی۔
آسٹریلوی وزیرداخلہ نے اپنےبیان میں کہا3 ایرانی کھلاڑیوں نے واپس ایران جانے کا فیصلہ کیا ہے،اب تک 7 میں سے 4 کھلاڑی آسٹریلیا چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی ہیں،ایک کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔
ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے قومی ترانہ نہ پڑھنے پر تنازعہ شروع ہوا تھا،ایران میں شدید تنقید پر 7 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست دی تھی۔
سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو فضائی راہداری دینے سے انکار کردیا
سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو فضائی راہداری دینے سے انکار کردیا۔
سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر حملوں میں ملوث امریکی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی،یہ اقدام ہماری غیر جانبدار پالیسی کے تحت اٹھایا گیا۔
سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیا،کہا نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس خوفناک اور غیر مقبول جنگ میں دھکیل دیا،اب وہ خود نہیں جانتے اس سے نکلنا کیسے ہے۔
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار، خراگ جزیرے کو پھر ٹارگٹ کرنےکی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے خراگ جزیرے کو پھر ٹارگٹ کرنےکی دھمکی دیدی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاین بی سی کو انٹرویودیتےہوئےکہاسننےمیں آیا ہےکہ ایران کےنئےسپریم لیڈر ممکنہ طور پر زندہ نہیں،اگر ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں توعقلمندی کامظاہرہ کرتےہوئےسرنڈرکردینا چاہئے، میرے خیال سے یہ خبرافواہ ہوسکتی ہے،ایران سیز فائر کےلئے تیار ہے۔
صدرٹرمپ نےکہا ایران کےساتھ معاہدے کےلئےشرائط ابھی کافی اچھی نہیں،معاہدےکےلئے شرائط بہت ٹھوس ہونی چاہئیں، ایران کی طرف سےجوہری عزائم مکمل طور پرترک کرنے کا عزم ممکنہ معاہدےکا حصہ ہوگا۔
ڈونلڈٹرمپ نےکہا ایران کےپاس واحد آپشن آبنائےہرمزمیں بارودی سرنگیں لگایایاشارٹ رینج میزائل کا استعمال ہے،واضح نہیں کہ ایران نےآبنائےپرمزمیں بارودی سرنگیں لگائی ہیں یا نہیں،آبنائے ہرمزکومحفوظ بنانے کےلئےدوسرے ممالک کےساتھ کام کررہےہیں،ہم ان کے زیادہ ترمیزائل ،ڈرونز اور پروڈکشن سائٹس تباہ کر دیں،دو دن کےاندر باقی بھی تباہ کردیے جائیں گے،امریکی صدر نےتیل کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق امریکیوں کےخدشات مسترد کردیے۔
ایران کی دشمن پر کاری ضرب،حزب اللہ کےساتھ ملکر میزائل داغ دیے،تل ابیب میں دھماکے،متعدد اسرائیلی شہری زخمی
ایران کی دشمن پر کاری ضرب،حزب اللہ کےساتھ مل کر میزائل داغ دیے،ایلات میں 10مقامات پر کلسٹر میزائل گرنےسےمتعددزخمی ہوگئے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملےکیےگئےہیں، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام ہوگیا،تل ابیب میں دھماکے،متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کےتحت حملوں کی نئی لہرکا آغاز کردیا،پاسداران انقلاب کےمطابق سعودی عرب الخرج میں امریکی فوجی اڈے پرمیزائلوں سےحملہ کیاجہاں ایف 35 اور ایف 16لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کونشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں کی 51 لہر کا نام 'یا علی بن موسی الرضا' رکھا گیا، یہ حملہ شہید ابو القاسم بابائیان اور ان کی زوجہ کی یاد میں کیا گیا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹر سیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
یاد رہےکہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 15 روز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد شہید ہوئے،اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 روز میں ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔
یواے ای میں 6، سعودیہ عرب میں 2 ، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3، بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق جنگ کے باعث ایران میں 32 لاکھ افراد بےگھرہوئے، شہریوں کی فضائی حملوں کے باعث بڑے شہروں سے نقل مکانی جاری ہے،یواین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ جاری رہی تو خطے میں ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
کویت میں ایئربیس پر میزائل حملہ، 3 فوجی زخمی،کویتی وزارت دفاع
کویت میں ایک فضائی اڈے پر میزائل حملے کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہو گئے۔
کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق دو میزائل احمد الجبیرایئر بیس کے احاطے میں گرے جس سے محدود نقصان ہوا اور تین فوجی زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے مجموعی طور پر سات میزائلوں کا سراغ لگایا۔ ان میں سے تین میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دو میزائل اڈے کے اطراف میں گرنے سے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایران کا چینی کرنسی میں خریدے گئے تیل کے ٹینکرز کو راستہ دینے پر غور
ایران نے چینی کرنسی میں خریدے گئے تیل کے ٹینکرز کو راستہ دینے پر غور شروع کر دیاہے ۔
امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق محدود تعداد میں آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ خارگ جزیرے پرحملے کے بعد امریکی ٹھکانے جائز اہداف ہیں، اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تونشانہ بنائیں گے ۔
امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر ایک اور حملہ، 15 افراد جاں بحق
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ایک بار پھر حملہ کیا گیاہے جس میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اصفہان کے صنعتی علاقے میں حملہ کیا گیاہے جس میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکا اوراسرائیل کی مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن گزر چکے ہیں ، دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ حملوں کے باوجود حکومتی اہلکاروں کی خدمت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ، حکومتی اہلکار اپنا کام محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، امریکا اور اسرائیل نے ہمارا ملک تباہ کیا ، ہم ملکر دوبارہ تعمیر کریں گے ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے سب کچھ معمول کے مطابق ہے،اگر دوبارہ حملہ ہوا تو امریکی تیل کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے،توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا،آبنائے کھلی ہے ،امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اجازت نہیں دیں گے،جوابی کارروائی میں گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے،حملے کا جواب امریکی مفادات کو نشانہ بناکر دیں گے۔
عراق
دوسری جانب عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ ہواہے ، حملے میں کسی کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ترک وزیر خارجہ
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے،جنگ جلد ختم ہونی چاہیے،تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ ہے،ترکیے پر ہونیوالے حملوں سے متعلق ایران سے بات چیت ہورہی ہے،اسرائیل لبنان کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہا ہے،الاقصٰی مسجد کی بندش سے خطے میں تشویش پھیل رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سفارتکاری ہے،لبنان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے،لبنانی عوام نے اس جنگ کو نہیں چنا بلکہ انہیں اس میں گھسیٹا گیا، لبنان کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے، لبنان میں فوری جنگ طور جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے،ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکا اوراسرائیل کی مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن گزر چکے ہیں ، دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ حملوں کے باوجود حکومتی اہلکاروں کی خدمت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ، حکومتی اہلکار اپنا کام محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، امریکا اور اسرائیل نے ہمارا ملک تباہ کیا ، ہم ملکر دوبارہ تعمیر کریں گے ۔
سعودی عرب میں طیاروں کو چند روز قبل نشانہ بنایا گیا، 4 طیارے ٹھیک اور فعال ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک بار پھر جعلی میڈیا نے غلط خبریں پھیلائیں،سعودی عرب کے ہوائی اڈے سے متعلق گمراہ کن خبر چلائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اصل میں سعودی عرب میں چند روز پہلے اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا،حملے میں طیاروں کو نہ نقصان ہوا نہ وہ تباہ ہوئے،پانچ میں سے 4طیارے ٹھیک ہیں اور مکمل فعال ہیں،نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل غلط خبریں پھیلا رہے ہیں،جعلی میڈیا چاہتا ہے ہم یہ جنگ ہار جائیں،کسی بھی صورت میں آبنائے ہرمز جلد کھول دیں گے۔
ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی، الجزیرہ
غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی ہے جس کی تصدیق ایرانی سفیر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی سفیر نے بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔
ایرانی پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرت ےہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے جزیرے خارگ پر حملہ کیا،جزیروں پر حملے کے بعد امریکی ٹھکانے جائز اہداف ہیں،ہمیں اپنی خودمختاری اور سرزمین کے مکمل دفاع کا حق حاصل ہے،یواے ای پر موجود کچھ امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے،آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور بحری جہازوں پر پابندی برقرار ہے،اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو نشانہ بنائیں گے۔
امریکی سینٹ کام
امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزیرے خارگ میں 90 فوجی اہداف تباہ کئے،حملے میں بارودی سرنگوں کے گودام اور میزائل بنکرز تباہ کیے گئے،خارگ پر حملے میں تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے 9بیلسٹک اور 33ڈرونز کو تباہ کیا گیا،28فروری سے اب تک 294 بیلسٹک اور 15 کروز میزائل تباہ کئے گئے،ایران کی جانب سے داغے گئے 1600ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔
اردن کے فوجی ترجمان کا بیان
اردن کے فوجی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے 85میزائل اور ڈرون داغے گئے،دفاعی نظام کے ذریعے 79کو راستے کو تباہ کیا،5 ڈرون اور ایک میزائل ملک کے اندر گرا۔
ایران
ایرانی حکومت نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں نقصان سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، 28فروری سے اب تک 36ہزار500 رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا،صرف تہران میں 10ہزار رہائشی یونٹس متاثر ہوئے،امریکی اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں،پندرہ روز میں ایران میں 120اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا،حملوں کے دوران کم ازم 223خواتین جاں بحق ہوئیں،حملوں میں جاں بحق طلبہ اور اساتذہ کی تعداد 206 ہوچکی ہے ۔
سینٹ کام نے یو ایس ایس ابراہم لنکن غیر فعال ہونے کی تردید کردی
سینٹ کام نے یو ایس ایس ابراہم لنکن غیر فعال ہونے کی تردید کردی
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابراہام لنکن کیریئراسٹرائیک گروپ اب بھی ایران کے خلاف فعال ہے،سینٹ کام نے بحری جہاز پر طیاروں کی آمد ورفت کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
پاسداران انقلاب بحری بیڑے کو ناکارہ بنانے کادعویٰ کررہےہیں، اس سے پہلے بھی وہ اس جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔
تیل کی مسلسل اونچی اڑان،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 98 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا
تیل کی مسلسل اونچی اڑان،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اٹھانوے ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ، 98.71 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی برینٹ بھی سنچری کرنے کے بعد ناٹ آؤٹ،قیمت بڑھ کر ایک سو تین ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔
آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔ اب تک سب سے زیادہ تیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔
ایران آبنائے ہرمز کھولنے نہیں دے رہا،اب یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ اٹلی اور فرانس نے اپنے کارگو جہاز گزارنے کیلئے ایران سے رابطہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرومیں ہنگامی فراہمی کا آغاز کر دیا،امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اقدام کا مقصد عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے،یہ قدم صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا۔
بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کر دیے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نےسوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے روانہ کرنے کا مقصدطویل فاصلے سےحملہ کرکے نہ صرف ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی دوبارہ طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنا ہے۔
B-2 stealth bombers takeoff to conduct a mission during Operation Epic Fury, delivering long-range fire to not only eliminate the threat from the Iranian regime today, but also eliminate their ability to rebuild in the future. pic.twitter.com/ebyUYNnOLo
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 13, 2026
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں، آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
قطر کا عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان
قطر نے عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان کردیا۔
قطری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے،فضائی دفاع ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے،ریاست کو نشانہ بنانے والے میزائل کو روک دیا ہے۔،
قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خطرہ ختم ہونے تک مخصوص علاقے خالی رہیں گے،عوام ہدایات پر عمل کریں اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں،قطری دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکہ سنا گیا،جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ٹرمپ نے پیوٹن کی ایران کے یورینیم سے متعلق تجویز مسترد کر دی
امریکی صدر نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر 450 کلوگرام 60فیصد افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی تجویز دی، صدر ٹرمپ نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔
آج امریکی فوج نےخَارگ جزیرے کے تمام فوجی اہداف تباہ کردیے، تیل کی تنصیبات کو اخلاقی طور پربچایا گیا، امریکی صدر
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ میرے حکم پر فوج نےخَرج جزیرے کے تمام فوجی اہداف تباہ کر دیے،تیل کی تنصیبات کو اخلاقی طور پر بچایا گیا۔
ایران کے جزیرے خارگ پر امریکا نے پہلی بار شدید بمباری کی،ایرانی میڈیا کے مطابق جزیرے میں ایرانی میری ٹائم بیس،ہیلی کاپٹر کنٹرول ٹاور اور ڈیفنس فیسلٹیز کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحملوں کی سرویلنس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ویڈیو میں ایئرپورٹ کے قریب تنصیبات اور رن وے پر بم گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ایران یا کوئی اور فریق آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو امریکی پالیسی پرفوری نظرِ ثانی ہوگی،اس صورت میں دوبارہ کارروائی کریں گے،ایران کے پاس امریکا یا عالمی سلامتی کو خطرہ پہنچانے کی صلاحیت نہیں،ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں حاصل کر سکتا، ایران کیلئے عقلمندی اسی میں ہے کہ ہتھیار ڈال دے۔
ایرانی فوج نےدھمکی دی ہےکہ خارگ میں تیل کی تنصیبات پر حملہ کیاگیا توخطےمیں تیل کی تنصیبات ایران کے ہدف ہونگے۔
رپورٹ کےمطاق خارگ نامی جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا۔ میڈیا امریکی فوج کی کامیابیوں کو نہیں دکھاتا ہے۔ایران شکست کھا چکا ہے، اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ معاہدے میری لیے قابل قبول نہیں ہے۔
ایران کا توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے پر سخت ردعمل کا اعلان
ایران نے توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے پر سخت ردعمل کا اعلان کردیا،کہا تیل تنصیبات پرحملہ ہوا تو امریکا سےمنسلک توانائی تنصیبات نشانہ بنیں گے
پاسداران انقلاب نے دشمن پر تگڑا وارکردیا، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام،اسرائیل کے کئی شہر دھماکوں سے گونج اُٹھے،دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بمباری جاری ہے،شیراز میں زور دار دھماکے، متعدد فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ میرے حکم پر فوج نےخَرج جزیرے کے تمام فوجی اہداف تباہ کر دیے،تیل کی تنصیبات کو اخلاقی طور پر بچایا گیا،آبنائے ہرمز میں کسی مداخلت کی صورت میں دوبارہ کارروائی کریں گے،ایران کیلئے عقلمندی اسی میں ہے کہ ہتھیار ڈال دے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا ایرانی سپریم لیڈر کی اطلاع دینے والے کیلئے 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان
امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی سپریم لیڈر کی اطلاع دینے والے کیلئے 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے ۔
سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی اعلی قیادت کی اطلاع دینے والوں کو 10 ملین ڈالر دیئے جائیں گے،مجتبیٰ خامنہ ای کے علاوہ علی اصغر حجازی،میجرجنرل یحییٰ رحیم کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے علی لاریجانی کی اطلاع دینے والے کیلئے بھی 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیاہے ۔
میرا خیال ہے صدر پیوٹن ایران کی تھوڑی بہت مدد کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ میرا خیال ہے کہ صدر پیوٹن ایران کی تھوڑی بہت مدد کر رہے ہیں، ایران سے یورینیم قبضے میں لینے کیلئے آپریشن کا ارادہ نہیں ہے ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سیکیورٹی دیں گے، صورتحال بہتر ہونے کیلئے پرا مید ہیں، آبنائے ہرمز پر ہماری گہری نظر ہے۔ اگلے ہفتے ایران پر حملے مزید سخت کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے روسی صدر ایران کی تھوڑی بہت مدد کررہے ہیں، ایران سے یورینیم قبضے میں لینے کیلئے آپریشن کا فی الحال ارادہ نہیں، وقت آنے پر فیصلہ کریں گے، ڈرونز سے بچاؤ کیلئے ہمیں یوکرین کی مدد نہیں چاہیے ۔
دوسری جانب بلومبرگ کا کہناہے کہ آبنائے ہرمز میں کمرشل سرگرمیاں عملاََ ٹھپ ہوگئیں ہیں، 24 گھنٹے کے دوران ایک بھی بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور نہیں کر سکا ہے ، ایران کی جانب سے سمندری مائنز بچھانے کی متضاد خبروں پر تشویش بڑھ گئی۔
ایران کی قیادت انڈرگراونڈ ہو چکی، سپریم لیڈر زخمی ہیں، جنگ کب ختم کرنی ہےٹرمپ بتائیں گے:امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایران کی تمام دفاعی کمپیناں تباہ کردی جائیں گی، ایران کی میزائل انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے،ایران اپنے اسٹاک پر موجود میزائل فائر کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی قیادت انڈرگراؤنڈ ہوچکی ہے، سپریم لیڈر زخمی ہیں، سی این این جنگ سے متعلق فیک نیوز چلا رہا ہے، ایک ہیڈلائن میں دعویٰ کیا گیا جنگ پھیل رہی ہے، محب وطن میڈیا کی خبر کے مطابق ایران سکڑ رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آج ایران پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوا، جنگ کب ختم کرنا ہے، فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔
امریکی جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ عراق میں گرنے والا طیارہ دشمن کا نشانہ نہیں بنا، ریسکیو مشن جاری ہے، مزید تفصیلات آنے پر آپ کو آگاہ کریں گے،واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے۔
ایران کی جنگی صلاحیت میں مسلسل کمی آرہی ہے، ایران کی جانب سے ہونے والے میزائل حملے کم ہوگئے ہیں، ایران اب بھی بحری جہازوں پر حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران کی سمندری مائنز بچھانے کی صلاحتیں ہمارے نشانے پر ہیں۔
بھارت کی ٹینکرز چھڑوانے کیلئے ایران کی منتیں ، ایران نے ترکیہ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
بھارت آبنائے ہرمز میں پھنسے ٹینکرز چھڑوانے کیلئے ایران کی منتیں کر رہاہے جبکہ دوسری جانب ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی ہے ۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق بھارت کے 23 ٹینکرز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارت ٹینکرز چھڑوانے کیلئے ایران سے رابطے کررہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ 2 بار ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو فون کرچکا ہے، اس ہفتے 2 بھارتی ٹینکرز کو راہداری ملنے کا امکان ہے۔
ترکیہ
دوسری جانب ترک وزیر نے کہاہے کہ ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، ترکیہ کے 14 بحری جہاز اب بھی آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔
فرانس
فرانسیسی فوج نے عراق میں مرنے والے فوجی کی تصویر جاری کردی، چیف وارنٹ افسر آرناد فریون ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔
عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی نے تہران میں یوم القدس ریلی میں شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران میں یوم القدس منایا جارہا ہے، ایران کے تمام شہروں میں لاکھوں ایرانی یوم القدس ریلی میں شریک ہیں، دمشن کو ایرانی عوام کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
جرمنی
جرمن چانسلرنے کہاہے کہ جرمنی ایران کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں، جرمنی اس جنگ کا حصہ نہیں ہے اور ہم اس کا حصہ بننا بھی نہیں چاہتے۔
ایران
محکمہ صحت کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 444 ہوگئی، 14 دن سے جاری جنگ میں 18 ہزار 551 شہری زخمی ہوئے۔
امریکا کی عراق میں فوجی طیارے کی تباہی میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق
امریکی حکام نے عراق میں اپنا فوجی طیارہ گرنے کے واقعے میں چار امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے پر عملے کے 6 اراکین سوار تھے جن میں سے 4 کی ہلاکت ہوئی۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان کے اہلخانہ کو مطلع کرنے کے بعد اُن کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔
سینٹ کام کے مطابق کے سی 135 ریفیولنگ طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو، ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 24 گھنٹے تک خفیہ رکھی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق اس واقعے میں دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تھا، لیکن ایک طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ ایندھن بھرنے والا طیارہ فضا میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کے کام آتا ہے۔
دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکریت پسند گروہ نے عراق میں امریکی فوجی طیارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گروپ کے مطابق اس نے امریکی فوجی طیارے کو 'عراق کی قومی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع' میں نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے بعد سے لے کر اب تک چار امریکی طیاروں کی تباہی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایندھن بھرنے والے طیارے کے اس حادثے سے قبل یکم مارچ کو امریکہ کے تین ایف-15 طیارے تباہ ہو گئے تھے۔
مشرق وسطیٰ تنازع سے بھارت کو ترسیلات زر میں اربوں ڈالر کمی کا خطرہ
مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث بھارت کے 50 ارب ڈالر کے ترسیلات زر خطرے میں پڑگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک میں موجود 90 لاکھ بھارتی شہریوں کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہیںِ خلیجی ممالک سے بھارتی سالانہ 50 ارب ڈالر اپنے ملک بھیجتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت 80 فیصد ایل پی جی خلیجی ممالک سے حاصل کرتا ہے، جنگ طویل ہونے سے بھارت کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا، ایل پی جی کی قلت سے بھارت میں ریسٹورنٹ بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران جنگ سے خلیجی ممالک کو 15 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں، آبنائے ہرمز سے روزانہ 1.2 ارب ڈالرکے تیل اور گیس کے ٹینکرز گزرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی مد میں آمدنی مسلسل گرر ہی ہے، تیل کی آمدنی پر گزارہ کرنے والے خلیجی ممالک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ایران کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے امریکی کیریئر پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے چار بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے اس خبر کی تردیدی کی ہے اور کہا ہے کہ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ میزائل جہاز کے قریب بھی نہیں پہنچے اورکیریئر معمول کے مطابق اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی بحری جہاز کی امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حملے کی کوشش کی، بحری بیڑے کے قریب آنے پر ایرانی بحری جہاز پر ڈیک گن سے فائرنگ کی گئی، ایرانی جہاز امریکی بحری بیڑے کے ڈیک گن کی فائرنگ سے بچ گیا، امریکی ہیلی کاپٹر نے ایرانی جہاز کو دو ہیل فائر میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
امریکا ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا، فنانشل ٹائمز
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا، ٹوماہاک جیسے مہنگے میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں اسلحے کے ذخائر، جنگ کے بڑھتے اخراجات پر تشویش ہے، پینٹاگون اضافی 50 ارب ڈالرکی فنڈنگ کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے امریکی کانگریس میں ایک بڑا سیاسی تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی فریقین کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی رفتار بہت تیز اور جارحانہ رہی ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران ہتھیاروں کا اتنی تیزی اور رفتار سے استعمال کر رہے ہیں جتنی تیزی سے انھیں تیار نہیں کیا جا سکتا۔
اسرائیل میں راکٹ گرنے سے 80 افراد زخمی،سیکڑوں گھر تباہ
اسرائیل کے زیر قبضہ الجلیل شہر میں راکٹ گرنے سے 80 افراد زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق حیفہ شہرکے قریب الجلیل میں راکٹ حملوں سے 300 سے زائد گھر تباہ ہوئے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ تباہی حزب اللہ کے راکٹ گرنے سے ہوئی یا ایرانی میزائل حملے میں ہوئی۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی یلغار جاری ہے۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجتے رہے۔ شمالی اسرائیل میں عمارت پر میزائل گرنے سے 19 افراد زخمی ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی حملوں میں 200 سے زائد صیہونی زخمی ہوچکے ہیں۔
تازہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد صیہونی زخمی
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی یلغار جاری ہے۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجتے رہے۔
شمالی اسرائیل میں عمارت پر میزائل گرنے سے 19 افراد زخمی ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی حملوں میں 200 سے زائد صیہونی زخمی ہوچکے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی جنگ میں امریکا کو بڑے نقصانات کا سامنا۔ عراق میں امریکا کا فیولنگ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، سینٹ کام نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ۔۔ تباہ ہونے والے طیارے میں چھ امریکی فوجی سوار تھے۔
عراق میں اتحادی فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملےنے تباہی مچائی، فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ایک فوجی افسر کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب میں ایرانی حملوں میں زخمی انیس امریکی فوجیوں کو جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔
عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایک فوجی ہلاک متعدد زخمی
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عراق کے شہر اربیل میں ایک فرانسیسی فوجی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نےسوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’مسلح افواج کا یہ رکن ایک حملے میں مارا گیا ہے جبکہ کئی دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔
کچھ دیر قبل فرانسیسی فوج نے اعلان کیا تھا کہ تربیتی کارروائی کے دوران اس کے متعدد فوجیوں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد مشرق وسطیٰ میں مارا جانے والا یہ پہلا فرانسیسی فوجی ہے۔
ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کے لیے پوری قوم کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ فرانس ان کے ساتھ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایمانوئل میکرون نے خطے میں شدت پسندی کے خلاف لڑنے والی فرانسیسی فورسز پر ہونے والے حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق میں ان کی موجودگی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سخت فریم ورک کا حصہ ہے۔ ایران میں جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی۔
امریکی طیارہ عراق میں گر کر تباہ، ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی
ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکریت پسند گروہ نے عراق میں امریکی فوجی طیارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں موجود ایک عسکریت پسند گروہ نے امریکی فوجی ری فیولنگ طیارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکی فوجی طیارے کو ’عراق کی قومی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع‘ میں نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے مغربی عراق میں امریکی فوج کے ایک طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ فوج کا ایک کے سی 135 ایندھن بردار جہاز دو طیاروں کے درمیان پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ’دوستانہ یا دشمن کے فائر کا کوئی عمل دخل نہیں‘ ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس واقعے میں شامل دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے جبکہ تباہ ہونے والے طیارے میں 6 امریکی فوجی سوار تھے جن کی تلاش جاری ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے طیارے کے حادثے کی تصدیق کے چند منٹ بعد ہی ایران کے اندر موجود خبر رساں اداروں نے بھی دعویٰ کیا کہ طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کیجانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ
وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے آغاز میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مشکل حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برادر ملک کے ساتھ کھڑے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں رسمی فوجی وردی کے بجائے غیر معمولی اہمیت کے حامل جنگی لباس میں شرکت کی۔
تصاویر میں فیلڈ مارشل کو افواج پاکستان کے کامبیٹ ڈریس میں دیکھا گیا، افواج پاکستان کا کامبیٹ ڈریس انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر عزت مآب پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
امریکی نیوی آبنائے ہرمز میں فی الحال ٹینکرز کی حفاظت کے لیے تیار نہیں: امریکی وزیر توانائی
امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اس وقت آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ بحریہ جلد ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گی تاہم اس وقت امریکی فوجی وسائل ایران کی عسکری صلاحیتوں اور اس سے متعلق صنعتوں کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ اس ماہ کے اختتام تک امریکی بحریہ تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے قابل ہو جائے گی۔
مشرق وسطیٰ سے تمام امریکی اڈے بند کیئے جائیں، آبنائے ہرمز بند رہے گی، سکول کے شہدا کا انتقام لیں گے: مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی اڈے فوری طور پر بند کیے جائیں،اگر اڈے بند نہ ہوئے ان پر حملے کیے جائیں گے،دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہے ہیں،میناب اسکول کے شہدا کے خون کا انتقام لیں گے، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیدمجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ میرا عہدہ مجھ سے کچھ تقاضے کررہا ہے، عوام کی حکومت کے بغیر میری کوئی حیثیت نہیں،عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے،ایرانی عوام کو متحد رہنا ہوگا،ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا،عوام کی خدمت کیلئے قرآن سے رہنمائی حاصل کروں گا،اللہ کی رہنمائی سے عظیم رہنماؤں کی تقلید کرتا رہوں گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نےکہا کہ ہم اپنے شہدا کا بدلہ لیں گے،جنگ جاری رہی تو تمام محاذوں کو فعال کروں گا،جن کا دشمن کو تجربہ نہیں،ایرانی فورسز نے دشمن کو حاوی نہیں ہونےدیا، عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے،عراقی تنظیم نے ہمت سے ایران کی حمایت کا راستہ اختیار کیا،دشمن کو ایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا،ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں،دشمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے آبنائے ہرمز بند رہنی چاہیے،دشمن جھوٹ کا سہارا لے رہاہے،علی خامنہ کو 10رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا،تمام ایرانیوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔
دوست ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کھولنے پر کام کر رہے ہیں،امریکی وزیر توانائی
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہاہےکہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ ایمرجنسی آئل ایڈ سے جلد غیریقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی،فوجی کارروائی ہفتوں میں مکمل ہوگی، مہینوں میں نہیں،ایمرجنسی تیل کے اجرا پر کوئی اضافی خرچ نہیں ہوگا،تیل کی قیمت 200ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان نہیں،اضافی وسائل ملنے کےبعد ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔
ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، آسٹریلیا کا غیر ضروری عملے کو اسرائیل اور یو اے ای چھوڑنے کا حکم
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 41 ویں لہر شروع کر نے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ 41 ویں لہر میں اسرائیل اور خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کےمطابق کارروائی میں ایک ٹن سے زیادہ وزنی 10 بیلسٹک میزائل استعمال کئے گئے،داغے جانیوالے میزائلوں میں خرم شہر، قدر، خیبر شکن اور فتاخ فراٹ سونک شامل ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کا بیان
روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران پر حملے بند کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں،روس مشرقِ وسطیٰ میں تصادم روکنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،فریقین سے کہتے ہیں وہ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں،خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔
چین
چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی ہے، چینی حکام کاکہناہے کہ بابندی کا مقصد ایندھن کی قلت کو دور کرنا ہے،پابندی کا حکم نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جاری کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے اہم راستہ ہے،خطے کی سلامتی برقرار رکھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے،فریقین ایک دوسرے پر حملے روکے اور کشیدگی نہ بڑھائیں،خطے میں عدم استحکام عالمی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
آسٹریلیا
آسٹریلیا نے غیر ضروری سفارتی عملے کو اسرائیل اور یواے ای چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ، وزیر خارجہ نے کہا کہ ضروری سفارتی عملہ اسرائیل اور یو اے ای میں موجود رہے گا۔
ترک وزارت دفاع
ترک وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ سرحد پر کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں،جرمنی کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو ملاتیا میں فعال کر دیا۔
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہاہےکہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کھولنے پر کام کر رہے ہیں،ایمرجنسی آئل ایڈ سے جلد غیریقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی،فوجی کارروائی ہفتوں میں مکمل ہوگی، مہینوں میں نہیں،ایمرجنسی تیل کے اجرا پر کوئی اضافی خرچ نہیں ہوگا،تیل کی قیمت 200ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان نہیں،اضافی وسائل ملنے کےبعد ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔
چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی
چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی ہے، پابندی کا مقصد ایران جنگ کے باعث ممکنہ داخلی ایندھن کی قلت کو دور کرناہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایندھن برآمدات پر پابندی کا حکم نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جاری کیا، اس حکم میں پیٹرول ، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی ترسیل بھی شامل ہے۔ چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اس پابندی پر براہ راست کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ اس اقدام کے عالمی ایندھن مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں خاتون سمیت 4افراد گرفتار
بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد گرفتارکرلیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 22سے 36 سال کے درمیان ہیں جبکہ ایک 25سالہ پانچواں شخص بین الاقوامی طور پر لاپتہ ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے تنظیمی و دیگر ہدایات کے تحت اعلیٰ معیار کے فوٹوگرافی آلات استعمال کر کے بحرین میں اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کیے۔ یہ معلومات بعد میں پاسدارانِ انقلاب کو اینکرپٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے منتقل کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔ اہم دورے سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہو گیاہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب بہت اہمیت کا حامل ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کے دورے کو وسیع تر تناظرمیں دیکھا جائے، آذربائیجان اور خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں پرتشویش ہے، پاکستان برادرخلجی ماملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں، گلف ممالک پر یہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان اس تمام تر صورتحال میں تین باتوں پر زور دیتا ہے، تمام ممالک کی خودمختاری کا خیال رکھا جائے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، تمام فریقین ڈائیلاگ اور سفارتکاری سے کام لیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدر کے ساتھ خطے کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر کا کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتشویش ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا پرمن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برتاؤ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، ابھی بارڈرز بند ہیں ابھی اس میں اور کچھ نیا نہیں، افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہمارا مطالبہ ہیں۔
ایران کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں 17 امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا، نیویارک ٹائمز
ایران کے مشرق وسطیٰ کے حملوں سے امریکی تنصیبات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کردیں۔
دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی کم از کم 17 فوجی، سفارتی اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ ایران نے خلیجی ممالک پر 3 ہزار 137 سے زائد حملے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ تیار تھا، ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں، سفارت خانوں اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔ان حملوں کے نتیجے میں بعض مقامات پر امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ کئی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
تیرا روزسے جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایرانی قیادت مستحکم اور ثابت قدم ہے، رپورٹ
تیرا روزسےجاری امریکی اوراسرائیلی حملوں کے باوجود ایرانی قیادت مستحکم اور ثابت قدم ہے،برطانوی خبررساں ایجنسی کی رائٹرز امریکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ سامنے لے آیا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے ایرانی حکومت کومستقبل میں کسی زوال کا خطرہ نہیں،ایرانی نظام اب بھی عوامی رائے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے خبر پر فوری تبصرہ سے انکار کیا،وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔۔
ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر، یومیہ 6 سو ملین ڈالر کا نقصان
ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی،یومیہ چھ سو ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے،ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل کی رپورٹ سامنے آگئی ۔
رپورٹ کےمطابق نقصان کی بڑی وجہ فضائی سفرمیں شدید رکاوٹ کے باعث بین الاقوامی سیاحوں کی آمد ورفت میں کمی کا ہونا ہے، ڈبلیو ٹی ٹی سی نےجنگ سے قبل پیشگوئی کی تھی 2026 میں مشرقِ وسطیٰ میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات تقریباً دوسو سات ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سفر اورسیاحت سب سےزیادہ مستحکم شعبوں میں سے ایک ہے اور تاریخ بتاتی ہےکہ یہ شعبہ جلدبحال ہوسکتا ہےخاص طورپرجب حکومتیں مسافروں کو ہوٹل سہولت یا وطن واپسی میں مدد فراہم کریں۔
امریکا نے ایران جنگ کے پہلے 6 روزمیں 11.3 ارب ڈالر لگادیئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام نے کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے ابتدائی 6 دنوں میں امریکا کو کم از کم 11.3 ارب ڈالر کا خرچ برداشت کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق یہ اعداد و شمار منگل کو سینیٹرز کو دی جانے والی بند کمرہ بریفنگ میں پیش کیے گئے تھے، تاہم اس میں جنگ کے تمام اخراجات شامل نہیں ہیں۔ کانگریس کے ارکان اس تنازع کے بارے میں مزید تفصیلات اور مکمل مالی تخمینہ طلب کر رہے ہیں۔
کانگریس کے کئی معاونین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس جلد ہی جنگ کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ بعض حکام کے مطابق یہ درخواست قریباً 50 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ کے خیال میں یہ رقم بھی کم ہو سکتی ہے۔
ابھی تک امریکی انتظامیہ نے جنگ کی مجموعی لاگت یا اس کے ممکنہ دورانیے کے بارے میں کوئی عوامی تخمینہ جاری نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کو کینٹکی کے دورے کے دوران کہا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے، مگر کام مکمل کرنے کے لیے امریکا لڑائی جاری رکھے گا۔
حکام نے قانون سازوں کو یہ بھی بتایا کہ ابتدائی دو دنوں کے حملوں میں 5.6 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ استعمال ہوا۔ کانگریس کے ارکان کو خدشہ ہے کہ جنگ کی وجہ سے امریکی فوجی ذخائر تیزی سے کم ہو سکتے ہیں، جبکہ دفاعی صنعت پہلے ہی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
مشرق وسطیٰ میں مزید دو آئل بردار جہازوں پر حملے
مشرق وسطیٰ میں آئل بردار جہازوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا۔
عراق کے قریب سمندر میں دو غیر ملکی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جبکہ 38 کو بچالیا گیا۔ عراق نے آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد بندرگاہ پر آپریشن بند کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں کارگو جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، بحرین میں آئل تنصیب پر حملے میں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔ کویت میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سےتیل کےذخیرے میں آگ لگ گئی۔
یاد رہے کہ منگل کو بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر حملہ ہوا تھا جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کے بیان سے یوٹرن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ میں ہم بہت اچھی صورتحال میں ہیں۔ ایران کی نیوی، فضائیہ اورکنٹرول سسٹمز تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور امریکا اب فری رینج کی طرح ایران میں کارروائی کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم یہ ہے کہ جنگ جیتنی ہے، جلد اور فیصلہ کن جیت تاکہ ایران دوبارہ اپنی فوجی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتیں حاصل نہ کر سکے۔ صڈر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ تہران یا دیگر علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے سے ملک کی دوبارہ تعمیر تقریباً ناممکن ہو جائے گی لہذا وہ فی الحال ایسا نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے کینٹکی میں اپنے خطاب میں سابق صدر براک اوباما اور جوبائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ شرمناک دن تھا۔ بائیڈن انتہائی بیوقوف ہیں۔ اربوں ڈالر کے فوجی سامان کو پیچھے چھوڑ آئے۔ ہم کبھی بھی کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 150 ملین ڈالر کا طیارہ، بس تھوڑا سا ایندھن بھرنا تھا اور اسے اڑا کر کہیں بھی لے جایا جا سکتا تھا۔ بگرام ایئر بیس پر اندھیری رات میں لائٹیں کھلی چھوڑ کر وہاں سے راہِ فرار اختیار کی۔ ہمیں بگرام کو اپنے پاس رکھنا چاہیے تھا کیونکہ وہ چین کے جوہری ٹھکانوں سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر ہے، ہمیں وقار اور طاقت کے ساتھ باہر نکلنا چاہیے تھا نہ کہ ایسے جیسے ہم کسی سے ڈر کر بھاگ رہے ہوں۔
ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے شرائط رکھ دیں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3اہم شرائط رکھ دی ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے میں نے خطے میں ایران کے امن کے عزم کو دہرایا ہے۔ جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔
ایرانی صدر نے ایکس پر لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی شروع کردہ اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ، ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ صیہونی حکومت اور امریکا کی جانب سے شروع کی گئی۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اس تنازع کے بنیادی اسباب کو تسلیم کیا جائے اور انصاف پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔
Talking to leaders of Russia and Pakistan, I reaffirmed Iran’s commitment to peace in the region. The only way to end this war—ignited by the Zionist regime & US—is recognizing Iran’s legitimate rights, payment of reparations, and firm int'l guarantees against future aggression.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) March 11, 2026
ایرانی صدر کے مطابق ایران کی پالیسی خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیل پر سب سے بڑے حملے میں 100 راکٹ داغ دیے
حزب اللہ نے جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل پر سب سے بڑے حملے میں ایک ساتھ تقریباً 100 راکٹ فائر کیے۔
اسرائیلی دفاعی حکام نے بتایا کہ حزب اللہ اور ایران نے شمالی اسرائیل پر مشترکہ میزائل حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ پر بڑے پیمانے پر حملوں کی لہر شروع کر دی ہے۔ فوج نے مزید کہا کہ حزب الہہ کے حملوں کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے متعدد علاقوں پر راکٹ داغے ہیں۔ ایک الگ بیان میں اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے شمال کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ’روزانہ گھروں، گلیوں، سکولوں اور خاندانوں پر میزائل برس رہے ہیں۔
سلامتی کونسل میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خلیجی ممالک کے اس مسودے کو قرارداد کے لیے تاریخ میں سب سے زیادہ 135 ممالک کی حمایت ملی ہے جس میں انھوں نے ایرانی حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم روس اور چین نے اس میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کو پیش کرتے ہوئے بحرین نے موقف اختیار کیا کہ یہ صرف علاقائی معاملہ نہیں بلکہ عالمی استحکام اور توانائی کی سلامتی کے لیے خلیج کی اہمیت کا اعتراف ہے۔
امریکی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ ایران کی حکمتِ عملی، جس میں وہ انتشار پھیلاتا اور پڑوسیوں کو یرغمال بناتا ہے، واضح طور پر ناکام ہو گئی ہے۔
ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیر حاضر رہے، روس اور چین نے ووٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے مطابق قرارداد تنازع کے بنیادی اسباب اور مجموعی تصویر کو متوازن انداز میں پیش نہیں کر رہی۔ اس قرارداد کے متن میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کا ذکر نہیں تھا۔
ماسکو کے متبادل مسودے میں تمام فریقوں سے لڑائی روکنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم یہ مسودہ مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکا۔
امریکی صدر کا ایران کے 58 جنگی طیارے، سرنگیں بچھانے والی 31 کشتیاں، دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کا دعوی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ میں ہم بہت اچھی صورتحال میں ہیں، آبنائے ہرمز پر بھی بھرپور ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےجوائنٹ بیس اینڈریوز پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ گیارہ دنوں کے دوران ایران کے 58 جنگی طیارے تباہ کیےگئے،بحریہ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا اور بارودی سرنگیں بچھانے والی 31 کشتیاں بھی تباہ کردی گئیں، ایران کی فضائیہ کو صرف تین گھنٹوں میں غیر مؤثر بنادیا گیا جبکہ ملک کےریڈار سسٹمز اور اینٹی ایئرکرافٹ دفاعی نظام بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر نےمزیدکہا ایران کی میزائل حملوں کی صلاحیت میں تقریباً 90 فیصد اورڈرون حملوں کی صلاحیت میں 85 فیصد کمی آچکی ہے،ایران کی اسلحہ سازی کی متعدد فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا آپریشن مڈنائٹ ہیمرمیں ایران کی ایٹمی صلاحیت تباہ کردی تھی،لیکن اس کےبعد انھوں نے دوبارہ کام شروع کردیا،اسی وجہ سے ہم اس بار مکمل ختم کرنا چاہتےہیں،ہم ہردوسال بعد وہاں نہیں جانا چاہتے،ہم اپنا کام مکمل کرنے تک نہیں چھوڑیں گے،اور یہ کام بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،امریکی انتظامیہ تیل کی ترسیل کےلئے کام کررہی ہے،آئی ای اے نے400ملین بیرل تیل ریلیز کرنےپر اتفاق کیا ہے،جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہوئی ہیں،ہم امریکا اور دنیا کے خطرے کو ختم کریں گے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور عراقی پانیوں میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئیں،برطانوی برینٹ کروڈ 100.50ڈالرفی بیرل پرٹریڈہورہا ہے،امریکی کروڈ آئل 95.30ڈالر فی بیرل ہو گیا
رپورٹس کے مطابق عراقی سمندری حدود کے قریب دو بین الاقوامی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔
ماہرین کے مطابق اگر خلیج اور آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کچھ نہیں بچا، جب چاہوں جنگ ختم کروا سکتاہوں : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کچھ نہیں بچا، میں جب چاہوں جنگ ختم کروا سکتاہوں ۔
دونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی آزادی کھو چکا ہے اور اس کے پاس طیارے نہیں ہیں،ہم اسی طرح کام جاری رکھیں گے،دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے،دنیا کی بہترین فوج امریکا کے پاس ہے،تیل کمپنیاں آبنائے ہرمز کا استعمال کریں،مجھے امریکا میں ایران کے حمایتی کسی حملے کی کوئی فکر نہیں ہے،میں جب چاہوں جنگ ختم کراسکتا ہوں،ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کچھ نہیں بچا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا ٹیکساس میں 50 سال بعد نئی ریفائنری کھول رہا ہے،سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی، نئی ریفائنری امریکا کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی،یہ اقدام امریکی ورکرز، توانائی سیکٹر اور عوام کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان جدون کاکہناتھا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل لبنان کے قابض سے علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے،28فروری کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہونیوالے کشیدگی تشویش کا باعث ہے، پاکستانی حکومت اور عوام لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
چینی مندوب
چینی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ جنگ روز بروز پھیل رہی ہے،فریقین سے کہتے ہیں وہ جنگ بندی کی طرف آئیں۔
روسی مندوب
روسی مندوب نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی مہم جوئی سے پورا خطہ انتشار کا شکار ہے،امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئیں،امریکی اور اسرائیل نے ایران میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا،لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
جب میں چاہوں ایران جنگ ختم ہوسکتی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں جب چاہوں ایران جنگ ختم ہو سکتی ہے ۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں جنگ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی ، جنگ جلد ختم ہو جائے گی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کے دوران بیشتر اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے ۔
دوسری جانب کے وزیر تعلیم علی رضا کاظمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں اب تک 206 طلبہ اور اساتذہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ 161 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
آبنائے ہرمز میں سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے ، پاسداران کا میزائلوں حملوں کی 39ویں لہر کے آغاز کا اعلان
ایرانی پاسداران انقلاب کا بیان میں کہناتھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکا اور اسرائیل کے جہاز کسی بھی وقت نشانہ بن سکتے ہیں،آبنائے ہرمز سے تیل کے ایک قطرے کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ایران نے میزائل حملوں کی 39 ویں لہر کا آغاز کر دیاہے ، میزائل حملوں کی تازہ لہر میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ہلال احمر ایران
ہلال احمر ایران نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں اب تک 19 ہزار 734 سویلین عمارتوں کو نقصان پہنچا، 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی ادارے بمباری کا نشانہ بنے، ہلال احمر کے 16 دفاتربھی بمباری میں تباہ ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے شہر تبریز پر حملے میں 4 شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
قطری کابینہ
قطری کابینہ نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،ایرانی حملوں کے خطرے پر سنگین تنائج مرتب ہوسکتے ہیں،برادر ممالک کی سرزمین پر ایرانی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں،تمام اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔
لبنان
اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ کیا جس میں 2شہری شہید ہوگئے، صبح سے جاری حملوں میں شہید لبنانی شہریوں کی تعداد 21ہوگئی۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی
اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی ایران میں اسکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی بچیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے،واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
ڈچ ایئر لائن
ڈچ ایئرلائن نے دبئی کے لیے تمام پروازیں 28 مارچ تک منسوخ کر دیں، دبئی میں پھنسے مسافروں کیلئے فلائٹس دستیاب رہیں گی۔
امریکی سینٹ کام کا بیان
امریکی سینٹ کام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں 5500 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بناچکے،جنگ میں اب تک 60ایرانی بحری جہاز تباہ کئے،ایران کی سلیمانی کلاس کی آخری جنگی کشتی کو بھی تباہ کر دیا گیا،امریکی جنگی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایرانی جنگی طاقت کم ہو رہی ہے۔
دبئی ایئرپورٹ کی حدود میں 2 ڈرونز گرنے سے 4 افراد زخمی
دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بدھ کو دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایئر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
بیان کے مطابق اس واقعے میں گھانا کے دو شہریوں، بنگلہ دیش اور انڈیا کا ایک شہری معمولی زخمی ہوا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز پر بنگلا دیش کا تیل نہ روکنے کی یقین دہانی کرادی
ایران نے آبنائے ہرمز پر بنگلا دیش کا تیل نہ روکنے کی یقین دہانی کرادی۔
دی بزنس اسٹینڈرڈ کےمطابق بنگلا دیشی ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور کرنے سے پہلےایرانی حکام کو اطلاع دیں گے، 27 ہزار ٹن ڈیزل لےکرایک آئل ٹینکربنگلا دیش پہنچ گیا،بنگلا دیشی حکومت نےایران سےتیل کی سپلائی برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق آبنائے ہرمز سےایرانی تیل کی تجارت پہلے سے بڑھ گئی،آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے،ایران سے تیل کی برآمد کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے،مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک تیل کی پیداوار بند کرنے پر مجبور ہیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی
امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی، حالیہ دنوں میں صرف چند درجن بارودی سرنگیں بچھائیں گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی 90 فیصد سرنگیں بچھانے والی کشتیاں محفوظ ہیں، ایران چاہے تو سیکڑوں مائنز بچھا سکتا ہے، امریکی سنٹرل کمانڈ نے 16 ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے کے باوجود ایران چین کو تیل فراہم کررہا ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک چین کوایک کروڑ 17 لاکھ بیرل تیل بھیجا گیا، ایرانی تیل کی تجارت خلیج عمان کے راستے سے بھی جاری ہے۔
دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا آئل ریزرو ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی نے ممبر ممالک کو تجاویز پیش کردیں، مقدار2022 میں یوکرین جنگ کے بعد ریلیز کے گئے آئل ریزرو سے زیادہ ہوگی۔
چین کے برعکس ایران جنگ سے یورپ کو اربوں ڈالرکے خسارے کا سامنا ہے، صدر یورپی کمیشن کے مطابق 11 دن میں توانائی اخراجات میں ساڑھے 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، تیل کی قیمت میں 27 فیصد اور گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل 1.94 فیصد اضافے کے ساتھ 85 ڈالرفی بیرل ہوگیاجبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا،برطانوی خام تیل 89.16 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے کے باوجود ایران چین کو تیل فراہم کررہا ہے،جنگ کے آغاز سے اب تک چین کوایک کروڑ 17 لاکھ بیرل تیل بھیجاگیا، ایرانی تیل کی تجارت خلیج عمان کے راستے سے بھی جاری ہے،چینی آئل ٹینکرز کا ٹریکر آبنائے ہرمز کے قریب پہنچ کر بند ہوجاتا ہے۔
نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی زخمی ہونے کی تردید
ایرانی صدر کے فرزند اور مشیر یوسف پزشکیان نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی زخمی ہونے کی تردید کردی۔
ایرانی صدر کے بیٹے اور حکومتی مشیر یوسف پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر سننے کو ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ یوسف پزشکیان نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی نہیں ہوئے، بالکل محفوظ ہیں
واضح رہے کہ چند روز قبل مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں زخمی ہوئے تھے، ایرانی ذرائع نے بتایا مجتبیٰ خامنہ ای کو ٹانگ پر زخم آیا تھا، مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کے حملے میں زخمی ہوئے تھے، سپریم لیڈر بننے کے بعد ابھی تک مجتبیٰ خامنہ ای کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
امریکی نیوی نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کیلئے شپنگ کمپنیوں کی درخواست مسترد کردی
امریکی نیوی نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کیلئے شپنگ کمپنیوں کی سیکیورٹی کی درخواست مسترد کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی نے کہا آبنائے ہرمز میں بہت سنگین خطرات ہیں، موجودہ صورتحال میں امریکی نیوی جہازوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکی، صدر ٹرمپ نے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، شپنگ کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر امریکی نیوی کو درخواست کرتی ہیں،
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔
خلیجی ممالک میں شہریوں اورغیر فوجی اہداف پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں،چینی دفتر خارجہ
چینی دفتر خارجہ نے ایران کی طرف سے خلیجی ممالک پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اس سے اتفاق نہیں کرتا۔
چینی دفتر خرجہ کےترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین خلیجی ممالک پرحملوں سے اتفاق نہیں کرتا، شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر ہونے والے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہیں،
دفترخارجہ نےکہاجلد از جلد مکالمہ اور مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے،چین امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،امن بحال کرنے کیلئے چین تمام فریقوں کے ساتھ رابطے مضبوط کرے گا۔
ایران نے تل ابیب اور اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر درجنوں میزائل داغ دیے
امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں تل ابیب اور اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر درجنوں میزائل داغ دیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ایران نے تین بڑے حملے کیے۔ متعدد میزائل ہدف پر لگ گئے۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکی بیس پر دو میزائل فائر کے۔
آبنائے ہرمز میں ایک کارگو کنٹینر شپ پرحملہ کیا گیا جس سے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔
بحرین میں ایک عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا۔ ایک خاتون جاں بحق 8 زخمی ہوگئے۔ قطری وزارت دفاع کے مطابق ایرانی سے داغے گئے میزائل فضا میں تباہ کیے گئے جس سے دوحہ میں زور دار دھماکے سنائی دیے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی ایران سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز تباہ کیے۔
امریکا کا اسرائیل سے ایرانی تیل کے ذخائر پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ
امریکا نے اسرائیل سے ایرانی تیل کے ذخائر پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے آرمی چیف کو باقاعدہ طور پرآگاہ کردیاگیاہے،امریکا جنگ کے بعد ایرانی تیل سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،امریکاکوخلیجی ممالک میں ایران کےجوابی حملوں کا بھی خوف ہے۔
دوسری جانب امریکی نیوی نے سیکیورٹی کیلئے شپنگ کمپنیوں کی درخواست مسترد کردی،شپنگ کمپنیوں نے آبنائے ہرمزعبورکرنے کیلئے سیکیورٹی مانگی تھی،امریکی نیوی نےکہا آبنائے ہرمز میں بہت سنگین خطرات ہیں،موجودہ صورتحال میں امریکی نیوی جہازوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکی۔
صدر ٹرمپ نےبحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنےکا وعدہ کیا تھا،شپنگ کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر امریکی نیوی کو درخواست کرتی ہیں۔
آبادی پر حملے جنگی جرم، اقوام متحدہ شہری آبادی پر حملے رکوائے، ایران
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے شہری آبادی پر حملے رکوانے کا مطالبہ کردیا۔
ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا کہ آبادی پر حملے جنگی جرم ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 1300 شہری شہید ہوئے، حملوں میں 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہو گئے، امریکی حملوں میں 7,943 رہائشی عمارتوں کو نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ ایران اور لبنان کے خلاف اسرائیل کے سفاکانہ حملے جاری ہیں۔ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر اسرائیلی فوج نے میزائل داغ دیے۔ حملے کے بعد ایئرپورٹ کے قریب شعلے بلند ہوتے رہے۔
بیروت میں رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی۔ کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ جنوبی لبنان میں ایک بار پھر وائٹ فاسفورس استعمال کیا گیا۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ کے دوران گزشتہ روز شدید فضائی حملے کیے گئے جنہیں حالیہ دنوں کی سب سے بڑی بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔
رات بھر جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر درجنوں بھاری بم گرائے جس سے شہر کے کئی حصے لرز اٹھے اور شہریوں میں شدید خوف پھیل گیا۔
آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔
دوسری جانب سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں۔
قبل ازیں اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں۔ سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ ایران بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دے تو یہ درست سمت میں بڑا قدم ہوگا۔
شمالی کوریا کا نئے ایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب کی حمایت کا اعلان
شمالی کوریا نے نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کی حمایت کا اعلان کردیا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پیانگ یانگ ایرانی عوام کے اپنے سپریم لیڈر کا انتخاب کے حق اور فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے داخلی معاملات میں کھلے عام مداخلت پر شدید تشویش ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے سیاسی نظام اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی، اس کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اس کے سماجی نظام کو گرانے کی کھلی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس طرح کے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے، انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہماری افواج اور شہریوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، امریکی سینیٹرز
امریکی سینیٹرز کو ایران جنگ کے حوالے سے کلاسیفائیڈ بریفنگ،ڈیموکریٹک سینیٹرز نے بریفنگ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔
سینیٹرچک شومر نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہماری افواج اور شہریوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی نا اہلی خطرناک اور تباہ کن ثابت ہورہی ہے،پیٹ ہیگسیتھ نے ایک ماہ میں 93 ارب ڈالرز خرچ کر دیے۔
سینیٹر چک شومر نےمزید کہا ٹرمپ کہتے ہیں اسکول کی بچیاں ایرانی ٹوماہاک میزائل سےماری گئیں،ایران کے پاس ٹوماہاک میزائل ہیں ہی نہیں،یہ دعویٰ احمقانہ ہے،انکےذہن میں جو بھی بات آتی ہے بغیر سوچے کہہ دیتے ہیں۔
سینیٹر بلیو مینتھل نےکہا میں اس بریفنگ سے بہت مایوس اور غصے میں ہوں،مشرق وسطیٰ میں تعینات ہمارے بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایران میں فوج اتارنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا، جنگ میں 8 امریکی فوجی ہلاک 150 زخمی ہوچکے ہیں۔
ایران کے خلاف فوجی آپریشن، امریکا کا جانی نقصان اٹھانے کا اعتراف
امریکا نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں جانی نقصان اٹھانے کا اعتراف کرلیا۔
ترجمان پینٹاگون نے ایران جنگ میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا، زخمیوں میں سے 8فوجی شدید زخمی ہیں۔ دوسری جانب خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں 150 امریکی فوجی زخمی ہوچکے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں سینٹ کام نے ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔ ترجمان سینٹ کام کے مطابق نیشنل گارڈ کا سپاہی کویت میں 6 مارچ کو میڈیکل ایمرجنسی کے دوران ہلاک ہوا، ایران سے جنگ کے دوران ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتوں پر امریکی وزیرجنگ کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ درست تھے قربانیاں جنگ میں معمول ہیں، مستقبل میں مزید نقصان متوقع ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی خوراک کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ،اقوام متحدہ کی وارننگ
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی خوراک کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق دنیا کی بڑی مقدار میں توانائی اسی اہم آبی گزرگاہ سےگزرتی ہے،عالمی خام تیل کا تقریباً 38 فیصد، ایل پی جی کا 29 فیصد،ایل این جی کا 19 فیصد شامل ہے،سمندر کے ذریعے منتقل ہونے والی کھاد کا ایک تہائی حصہ بھی اسی راستے سے گزرتا ہے،اس گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو توانائی، کھاد اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔
تجارتی و ترقیاتی ادارہ برائے یواین کےمطابق اس کا سب سے زیادہ اثر کمزور اور غریب طبقات پر پڑے گا، صورتحال کا سب سےزیادہ اثر ایشیا پر پڑ سکتا ہے،آبنائے ہرمز سےگزرنے والی تقریباً 84 فیصد اشیا ایشیائی ممالک کو جاتی ہیں۔
ایران کا اسرائیل پر طاقتور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ، امریکہ اور اسرائیل کے پاس جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا: جرمن چانسلر
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ ہم نے 34 ویں لہر میں امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، ایسے میزائل استعمال کیئے گئے جو انتہائی طاقتور تھے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہناہے کہ ایران نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کیاہے ۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران ایسی تہذیب کا وارث ہے جو کم از کم چھ ہزار سال پرانی ہے،تاریخ گواہ ہے کسی بھی طاقت کی ایران کو مٹانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی،جو ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھتا ہے، وہ تاریخ نہیں جانتا،ایران کو تباہ کرنے والے آئے اور گئے لیکن وہ قائم رہا۔
اماراتی وزارت دفاع
دوسری جانب اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو ایران کے 9میزائلوں میں سے 8کو تباہ کیا گیا جبکہ ایک سمندر میں جاگرا، ایران کے 35ڈرونز میں سے 26کو مار گرایا گیا ۔ باقی سمندر میں جاگرے۔
علی لاریجانی
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز امن یا جنگ کا راستہ بن سکتا ہے،آبنائے ہرمز یا خوشحالی کی گزرگاہ بنے گا،دشمنوں کیلئے تکلیف کا باعث بنے گی،کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا ایران سختی سے جواب دے گا۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس
ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران 30 افراد کو گرفتار کیا،تمام افراد کو جاسوسی ،امریکی اور اسرائیلی ایجنسوں کی مدد پر گرفتار کیا،گرفتار ہونیوالوں میں سے ایک غیر ملکی شہری بھی ہے،غیرملکی شہری پرالزام ہے اس نے حساس معلومات دشمن تک پہنچائی۔
جرمن چانسلر
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے پاس جنگ ختم کرنے کا کوئی موثر طریقہ نظر نہیں آرہا،امریکا اور اسرائیل دس روز سے ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،جنگ کے ہر گزرتے دن کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں،فکر مند ہیں اس جنگ کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
سعودی کابینہ کا اپنی سلامتی اور خودمختاری کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا اعلان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس دوران ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب کو حملوں کا جواب دینے مکمل حق حاصل ہے،اس قسم کے اقدامات علاقائی امن کو متاثر کرسکتے ہیں،خلیجی اور دوست ممالک پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
سعودی کابینہ نے اپنی سلامتی اور خودمختاری کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا جبکہ میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے پر وزارت دفاع کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے،ایران کے ساتھ شرائط پر بات چیت ہو گی،ہم سمجھتے ہیں تہران بات چیت کیلئے بے تاب ہے،ہمیں ایران کے نئے سپریم لیڈر پر اعتبار نہیں، ہمیں نہیں لگتا مجتبیٰ خامنہ ای سکون سے رہ سکیں گے۔
پاکستان کالبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ
پاکستان نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت پورےخطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہری ہلاک اور پانچ لاکھ بےگھر ہوچکے ہیں۔ یہ کارروائیاں لبنان میں امن واستحکام کی کوششوں کونقصان پہنچارہی ہیں۔ اسرائیلی کارروائیاں خطے میں سیکیورٹی اور انسانی بحران مزید سنگین بنا سکتی ہیں۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری ، مکمل اورغیر مشروط طور پرلبنان سے اپنی افواج واپس بلائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے مقابلےمیں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاک چین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطےمیں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی پیشرفت پر گفتگو کی ، اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر فوری طور پر تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
چینی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو سراہا ۔ پاک چین وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کیلئے مکالمہ اور سفارتکاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان ’’آل ویدر اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ‘‘ کی مضبوطی کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کے نام خط، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کےنام خط لکھ دیا ہے جس میں مجتبیٰ خامنہ ای کوسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی عوام سے تعزیت اور امت مسلمہ کیلئے دعاؤں کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی عوام کو شدید دکھ میں ہے، مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں ایران امن و اسحکام اور خوشحالی کی طرف جائےگا،پاک ایران تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستانی عزم ، دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کیلئےتمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
شہبازشریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت،کامیابی اور ایرانی عوام کیلئے امن،استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔
مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے دانشمندی ہوگی وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام پر عمل کریں، جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران اسکولوں اور اسپتالوں سے میزائل داغ رہا ہے،ایران بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بدحواسی میں اقدامات کر رہا ہے،امریکا نے ایران کی بحری ،فضائی اور دفاعی نظام کو تباہ کردیا گیا۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے داغے گئے کم میزائل داغے گئے،آج ایران پر شدید حملوں کا امکان ہے،ایران کے میزائلوں اور دفاعی صنعتی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا، آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد اب بھی وہی ہیں،صدر ٹرمپ کی صدر پیوٹن سے بات چیت بہت اچھی رہی،صدر ٹرمپ نے مشن ہرصورت میں مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔
امریکی وزیردفاع کے مطابق صدرٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھا سکتا،ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا کر ایک بڑی غلطی کی، ایران کے نئے سپریم لیڈر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے دانشمندی ہوگی وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام پر عمل کرے،ایران پڑوسی ممالک میں ہوٹلوں ،ہوائی اڈوں اور کاروباری مراکز پر حملے کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے تیل کی آمدورفت روکی تو اسے سخت جواب دیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے دانشمندی ہوگی وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام پر عمل کرے،ایران پڑوسی ممالک میں ہوٹلوں ،ہوائی اڈوں اور کاروباری مراکز پر حملے کررہا ہے،امریکا جوہری پروگرام کے حوالے سے بلیک میل نہیں ہوگا۔
جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ایران میزائل صلاحیت کو بری تعداد نقصان پہنچایا،جنگ میں اب تک ایران کے 50سے زائد بحری جہاز تباہ کئے ،اتحادیوں کے ساتھ ملکرخطرات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،امریکا ایرانی بارودی سرنگیں بچھانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے،جنگ میں مرنیوالوں فوجیوں اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،ایران لڑ رہا ہے لیکن وہ اتنا زیادہ طاقتور یا خطرناک نہیں،ایرانی فضائی دفاعی نظام اب ہمارے لیے چیلنج نہیں۔












