کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں عبور کر لیا جس میں ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے جبکہ خوشدل شاہ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ان کے علاوہ معین علی نے 39، سلمان آغا نے 14 اور اعظم خان نے 14 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے 3 ، ڈینئل سیمز اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 نز بنائے، لاہور کی جانب سے فخر زمان 61 اور عبداللہ شفیق 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈینئل سیمز نے 20، سکندر رضا نے 18 اور محمد فاروق نے 18 رنز بنائے۔





















