الیکشن کمیشن نے گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا۔ پولنگ کا وقت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی درخواست پر بڑھایا گیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ووٹنگ کا وقت شام پانچ بجے تک برقرار رہے گا جبکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد تک نشر ہوسکیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا، تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے، جو لوگ پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں پہلے سے موجود ہیں وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔