جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ باکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔
جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریزائڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے
ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی۔
لازمی پڑھیں ۔ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو، ایک جماعت کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف
پریزائڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور باکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔