نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران نائب وزیراعظم نے تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے یہ عمل خوش اسلوبی سے آگے بڑھے گا،مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کی تعمیری اور مسلسل ثالثی کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا ، ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار، ایرانی وزیرخارجہ نے 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری پر شکریہ اداکیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔





















