بھارتی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بھارت کا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں فاتحانہ آغاز
بھارت نے 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف ایک پوائٹ سے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
پاکستانی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کے پاس ورلڈ کپ میں نمبر 1 ٹیم بننے کا موقع باقی نہیں رہا، تاہم، اگر آسٹریلیا بقیہ دو میچ جیت لیتا ہے تو پاکستان اب بھی ٹاپ پر جا سکتا ہے۔
🚨 BREAKING: India script rankings history by achieving rare feat after victory in first ODI against Australia!#INDvAUS | Details 👇
— ICC (@ICC) September 22, 2023
ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی بھارتی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے اور مینز کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے تمام فارمیٹس میں نمبر 1 رینکنگ حاصل کی ہے۔
No. 1 Test team ☑️
— BCCI (@BCCI) September 22, 2023
No. 1 ODI team ☑️
No. 1 T20I team ☑️#TeamIndia reigns supreme across all formats 👏👏 pic.twitter.com/rB5rUqK8iH
خیال رہے کہ اس سے قبل صرف جنوبی افریقہ نے اگست 2012 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔