بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
1ST ODI. India Won by 5 Wicket(s) https://t.co/F3rj8GI20u #INDvAUS @IDFCFIRSTBank
— BCCI (@BCCI) September 22, 2023
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ موہالی میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 276 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لئے 277 رنز کا ہدف دیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 52، جوش انگلس 45 اور سٹیون سمتھ 41 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ مارنس لیبوشین نے 39، کیمرون گرین نے 31 اور مارکس اسٹوئنس نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔
بھارت کی طرف سے محمد شامی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ، روی چندن ایشون اور رویندرا جڈیجہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Mohammed Shami has made a strong case for his inclusion in India's starting XI for #CWC23 💥#INDvAUS pic.twitter.com/u1kAPL54kN
— ICC (@ICC) September 22, 2023
جواب میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 48.4 اوورز میں 281 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
Sealed with a SIX.
— BCCI (@BCCI) September 22, 2023
Captain @klrahul finishes things off in style.#TeamIndia win the 1st ODI by 5 wickets.
Scorecard - https://t.co/H6OgLtww4N… #INDvAUS@IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/PuNxvXkKZ2
رتوراج گائیکواڑ اور شبمن گل نے باالترتیب 71 اور 74 کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ کے ایل راہول نے 58 اور سوریا کمار یادیو نے 50 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 2، پیٹ کمنز اور سین ایبٹ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاتح ٹیم کے باؤلر محمد شامی کو عمدہ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔