یوٹیوب نے گیمز کھیلنے کا آپشن بہت جلد متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے
رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی 15 فیصد سے زیادہ ٹریفک ویڈیو گیم اسٹریمنگ سے آتی ہے جو اسے آن لائن اسٹریمنگ کے بڑے پلیٹ فارمز سے جوڑتا ہے۔
یوٹیوب اس وقت اپنے پلیٹ فارم پر HTML5 پر مبنی گیم اسٹیک باؤنس جیسے ویڈیو گیمز کو لوکل لیول پر کھیلنے کے طریقے کی جانچ کر رہا ہے۔یہ گیمز YouTube کے Playables سیکشن کے ذریعےسےمحدود صارفین کے لیے دستیاب ہوگی ۔
یوٹیوب کے مطابق یہ گیمز موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر دستیاب ہوں گی۔تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ یوٹیوب باضابطہ طور پر اس فیچر کو عوام کے لیے کب لانچ کرے گا۔
خیال رہے کہ یوٹیوب نیٹ فلیکس کے نقش قدم پر چل رہا ہےنیٹ فلیکس فلموں اور شوز پر مبنی سادہ گیمز بھی مہیا کرتا ہے۔