قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچپن لودھراں سے آزاد امیدوارعفت طاہرہ سومرو کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے محض 2 روز قبل ا ین اے ایک سو پچپن لودھراں سے آزاد امیدوارعفت طاہرہ سومرو نے جہانگیرترین سےاُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عفت طاہرہ سومرو نے استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےجہانگیرترین کے حق میں دستبردارہونےکا اعلان کیا۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن انچیف جہانگیرترین نےاپنے حق میں عفت طاہرہ کی دستبرداری کا خیر مقدم کیا اورمل کر سیاست کرنےعزم کیا۔
عفت طاہرہ نے کہا میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا گیا کہ مجھےاغوا کرلیا گیا ہے ،مجھ پر پیسوں کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔عفت طاہرہ نے لیگی امیدوارصدیق بلوچ کی جانب سے الزامات لگانے کی مذمت کی۔