اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف جاری نوٹسز پر فی الوقت کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔
بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کی دو درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا نوٹس سوشل میڈیا پر دیکھا، تاحال علیمہ خان کو یہ نوٹس موصول ہوا اور نہ ہی انکوائری کا متن فراہم کیا گیا ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگز کے دونوں نوٹس معطل کرنے کے ساتھ ایف آئی اے کو شواہد فراہمی کا حکم بھی دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان بولیں کہ نوٹس بھیجنے والے خود بھی وجوہات سے لا علم ہیں۔ ایف آئی اے نوٹس کو جانبدارانہ قرار دے دیا۔نہ ادارے کو پتہ ہے کیوں بھیجا ہے نہ ہمیں سمجھ آئی ہے کہ کیوں ملا ہے نوٹس، اگر اس طرح لوگوں کو نوٹسز بھیجنے لگ جائیں تو ان نوٹسز کا بھی مذاق ہی بن جائے گا نا۔ ہم ہمیشہ سوشل میڈیا پہ آتے ہیں اگر آپ اور لوگوں کی تقریریں سن لیں سیاسی تقریریں جو اپنی طرف سے کرتے ہیں کئی شرمناک تقریریں کرتے ہیں