وسطی چلی میں جنگل میں لگنے والی آگ مزید پھیل گئی۔وائلڈ فائر کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک سو بارہ ہوگئی۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،تاحال دو سو سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں،صدر کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
مقامی وزارت صحت نے والپاریسو میں ہیلتھ الرٹ جاری کردیا ہے۔اس وقت چالیس سے زائد مقامات متاثرہیں۔سیکڑوں افراد آگ کے باعث بےگھر ہوچکے ہیں۔
فوریسٹ فائرخشک اور گرم موسم کی وجہ سے آگ لگی۔ متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔