شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں طلباء و طالبات نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزار، اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طلباء و طالبات کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اقدام کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء و طالبات کو پاک فوج کی روزمرہ زندگی،جدید ساز و سامان اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے اگاہ کرنا تھا۔ طلباء و طالبات نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔
Inspiring day of camaraderie & learning as students in #SpinwamTehsil of #NorthWaziristan spent a day with #PakistanArmy!
— SAMAA TV (@SAMAATV) February 5, 2024
They got a glimpse of #army life; paid tribute to brave #martyrs.
Young hearts, inspired by #military gear, aspire to serve nobly. #SamaaTV pic.twitter.com/k1hHYNtztq
اس موقع پر طلباء نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ مل کر اونچی آواز میں قومی ترانہ پڑھا۔ ننھے طلباء و طالبات فوجی ساز و سامان دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے اور پاک فوج میں شمولیت کا ارادہ کیا۔ طلباء و طالبات کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں اور فن گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر طلباء و طالبات نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔