امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف ہے نہ اسپتالوں میں علاج میسر ہے۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری ملک سے بدامنی اور غربت کے خاتمے کا دن ہوگاملک کے تاجر، سماجی کاکنوں اور عام آدمی کو اوپر آنا چاہئےملک پر ڈاکا ڈالنے والوں کا باب بند ہونا چاہئےملک میں 65 فیصد سے زائد نوجوان ہیںصوبوں اور مرکز میں 25 سال حکومت کرنے والوں سے پوچھیں کہ کیا کیا؟
امیر جماعت اسلامی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف ہے نہ اسپتالوں میں علاج میسر ہےایک شہزادہ کہتا ہے باپ صدر،ماں اور نانا وزیراعظم تھےاب کہتا ہے مجھے بھی وزیراعظم بنا دو،نوازشریف اور آصف زرداری کا ایک فارمولا ہے پیسہ مانگو اور کھاؤ،پی پی پی اور ن لیگ کو ووٹ دینا ورلڈ بینک کو ووٹ دینا ہےن لیگ اور پی پی پی کی مصنوعی لڑائی جعلی پولیس مقابلے جیسی ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نواز دو،پاکستان کو نواز کی ضرورت ہے یا تعلیم یا زراعت کی؟8 فروری کو ن لیگ اور پی پی پی کی سیاست دفن کریں گےباری لینے والوں نے فلسطین، کشمیر اور عافیہ کے لئے کچھ کیا؟کل لاہور میں یکجہتی کشمیر مارچ کی قیادت کروں گاہمیں حکومت ملی تو بطور وزیراعظم فلسطین جاؤں گا۔