بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو اس بات پر کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ چھپا دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ صفا بیگ کے ساتھ شادی کی 8 ویں سالگرہ منائی اور خوبصورت ازدواجی زندگی کے 8 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی نوٹ میں ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
Infinite roles mastered by one soul – mood booster, comedian, troublemaker, and the constant companion, friend, and mother of my children. In this beautiful journey, I cherish you as my wife. Happy 8th my love ❤️ pic.twitter.com/qAUW8ndFAJ
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 3, 2024
اپنے خصوصی نوٹ میں سابق کرکٹر نے متعدد کردار ادا کرنے اور ان سب کو پورا کرنے پر اپنی اہلیہ کی تعریف کی۔