اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ غزہ بدستور سنگین انسانی بحران کا شکار ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمدنے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث شہری آبادی مشکلات میں ہے۔غزہ میں لاکھوں افراد بھوک اور غذائی عدم تحفظ کاشکار ہیں ۔دس لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت اور صحت و تعلیم سے محروم ہیں ۔۔
مزیدکہا امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں،رفح سمیت تمام سرحدی گزرگاہوں کو کھولا جائے،مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے۔





















