امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے کیلئے 60 دن کی مہلت ہے ورنہ ایسے اقدامات کریں گے جو ایرانیوں کو پسند نہیں آئیں گے ۔
ایک تقریب سےخطاب میں امریکی صدر نےکہا آبنائےہرمزمیں آمدورفت جاری ہے،عالمی گزرگاہ سے سات سوجہازگزر رہےہیں۔
اسرائیل کے حوالے سےبات کرتےہوئےامریکی صدرکاکہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کےبہترین تعلقات ہیں۔
امریکی صدر نےکہاچین ایران کےمسئلےمیں فریق نہیں بنااُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ایران کےمعاملے پرچین نے اہم کرداراداکیا،چینی صدرستمبرمیں امریکامیں دورہ کریں گے،ہوسکتا ہےاس سال دوبارہ چین کادورہ کروں۔
امریکی صدر نےوزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفیں کیں،سپہ سالار کو عمدہ شخصیت قراردےدیا،کہاپاکستان میں ایسےلوگوں سےواقفیت ہوئی جن کو پہلے زیادہ نہیں جانتا تھا،اسلام آباد نے ایران کے ساتھ معاہدے میں بہت مدد کی۔






















