خیبرپختونخوا کےضلع بنوں میں ہونے والے 2 ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی کےمطابق پہلا دھماکہ سواریوں سے بھرے ڈاٹسن کے قریب ہے ہوا،جبکہ دوسرا دھماکہ جائے وقوعہ پرامدادی سرگرمیوں کے درمیان ہوا،دھماکوں میں سات افراد موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں جاں بحق افراد کو آر ایچ سی ڈومیل جبکہ زخمیوں کو خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا مقامی ذرائع کےمطابق ڈاٹسن میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے،جو بنوں سٹی کی طرف آرہے تھے،واقعہ کے بعد سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی
وزیراعظم شہبازشریف نےکہادہشت گردی انسانیت،پاکستان کے امن اوراستحکام کےخلاف گھناؤنی سازش ہے،ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےبنوں میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے واقعےپرنوٹس لیتےہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی،کہادھماکےمیں معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،شہداکےلواحقین کےغم میں برابر کےشریک ہیں،صوبائی حکومت مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کوتنہانہیں چھوڑے گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نےزخمیوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔





















