ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے دوبارہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ظاہر کردی۔
ٹویٹر پیغام میں ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اپنا فوکس بڑھانے اور اپنی اسٹرینگتھ بحال کرنے کے لیے کافی وقت لیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دوبارہ دستیاب ہیں اور میدان میں اپنا بہترین دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت سخت محنت کر رہی ہیں اور جب بھی ٹیم کو ان کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔




















