استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت نہیں، جمہوری جماعت ہیں، ہمیں عوام کی مدد چاہئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ملکر پاکستان کیلئے کام کریں گے، ہمارا مؤقف تھا نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن ہونے چاہئیں، نام لیکر کسی پر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جس مقصد کیلئے ہم نے تحریک چلائی تھی اس کو آگے بڑھائیں گے، الیکشن میں منظم اور بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، ملکی سالمیت کیلئے انتخابات ضروری ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم خوش ہیں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اس طرح سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، ہم جمہوری پارٹی ہیں، ہمیں عوام کی مدد چاہئے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان کیلئے کام کرنے کیلئے جڑے تھے، انتخابات میں تمام لوگوں کو برابر موقع ملنا چاہئے۔