وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے علیمہ خان کو منگل کو طلب کرلیا۔ علیمہ خان کو نوٹس ریاست مخالف بیانات دینے پر طلب کیا گیا۔ علیمہ خان کو آج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی طلب کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو سرائبر کرائم کے نتیجے میں بھی انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا حکم دھمکیاں، انتشار ، عوام میں خوف وہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیاہے۔
نوٹس میں کہا گیاہے کہ علیمہ خان 3 فروری کو ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرپیش ہو کر وضاحت دیں ، علیمہ خان پیش نہ ہوئیں توتصور کیا جائے گا کہ انکے پاس اپنے دفاع کے حق میں کچھ نہیں۔