عدالت نے بانی و سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی۔
سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں بانی و سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی گئی جبکہ دونوں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر شرعی نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دورانِ عدت نکاح کیس کیا ہے؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی چیئرمین کےوکلاء کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی، وکلاء صفائی کی جانب سے دائرعدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت تقریبا 14 گھنٹےتک جاری رہی ہے۔
سیاسی مقاصد کےلیے ذاتی زندگیوں میں جھانکا جارہا ہے،بیرسٹرگوہر
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرسینئرسول جج قدرت اللہ نے فیصلہ محفوظ کیا فیصلہ تھا، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےکمرہ عدالت میں 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا وکلاء صفائی نےعون چودھری،خاورمانیکا،مفتی سعید اور ملازم لطیف پرجرح مکمل کی گئی۔