وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کفایت شعاری کےاقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس دوران جمعہ کے روز ہفتہ وار اضافی چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے 4 روز ویک پالیسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
کابینہ ڈویژن نے 4 روزہ ورکنگ ویک پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ،جس کے مطابق ہفتے میں سرکاری دفاتر پیر ، منگل ، بدھ اور جمعرات کو کھلیں گے، جمعہ ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہو گی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والے والے تمام افسران کی تنخواہوں میں 2 دن کی کٹوتی کی ہدایت کر دی گئی ، رضا کارانہ کٹوتی کا اطلاق وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں کے افسران پر ہو گا، تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہو گا ۔ نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی جانب گزشتہ روزاعلان کردہ کفایت شعاری مہم کےتحت جاری کیا گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عالمی اور ملکی صورت حال پر نظر رکھنے کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ہرممکن کوشش ہے کہ سنگین عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے ۔ خصوصی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کاجائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی ۔ کفایت شعاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے ۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو کفایت شعاری اقدامات بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت ۔ کہا گیا ہے کہ کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں ۔ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے کیلئے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس بھیجے گی ۔





















