پی ایس ایل کا میلہ شروع ہونے کےقریب ہے،شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کیساتھ پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانے کا بھی بےصبری سے انتظار کررہے ہیں،جو کہ اب ختم ہوگیا۔
شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، پی ایس ایل کےآفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پی ایس ایل کے ترانے کےحوالے سےویڈیو شئیر کی گئی ہےجس میں پاکستان کے معروف گلوکار اورسب کے دلوں پراپنی سریلی آواز سے راج کرنے والی علی ظفر 'پھر سٹی بجے گی' کی دھن کو پیانو پر بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
🔊 Seeti Tou bajay ge 🔊
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2024
Countdown to #HBLPSL9 Anthem Excitement! @AliZafarsays is set to immerse his magic to the official HBL PSL anthem 2024. pic.twitter.com/SWQnRoVINA
پی ایس ایل کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پی ایس ایل 9 کے پرجوش ترانے کے لیے کاونٹ ڈاون کا آغاز ہو گیا ہے۔پی ایس ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس دفعہ پی ایس ایل 2024 کا ترانہ علی ظفر گائیں گے۔جس کی تیاری شروع کردی گئی ہے،علی ظفر کیساتھ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ بھی بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
پی ایس ایل کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔صارفین علی ظفر کو پی ایس ایل میں واپسی پر خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔