جنوری 2024 میں سیمنٹ فروخت میں 14.79 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، کل ترسیل 3.414 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.006 ملین ٹن تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 کے دوران مقامی سیمنٹ کی ترسیل 2.967 ملین ٹن تھی جبکہ جنوری 2023 میں فروخت 3.588 ملین ٹن تھی جو کہ 17.30 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ لیکن دوسری جانب برآمدات کی ترسیل میں 6.82 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ جنوری 2023 میں حجم 418,067 ٹن سے بڑھ کر جنوری 2024 میں 446,595 ٹن ہو گیا۔
جنوری 2024 میں، شمال میں قائم سیمنٹ ملوں نے 2.434 ملین ٹن سیمنٹ بھیجا جو جنوری 2023 میں 2.892 ملین ٹن کی ترسیل کے مقابلے میں 15.83 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ جنوبی ملوں نے جنوری 2024 کے دوران 979,970 ٹن سیمنٹ روانہ کیا جو جنوری 2023 کے دوران 1.115 ملین ٹن کی ترسیل کے مقابلے میں 12.08 فیصد کم تھا۔
نارتھ بیسڈ سیمنٹ ملوں نے جنوری 2024 میں مقامی منڈیوں میں 2.385 ملین ٹن سیمنٹ جاری کیا جس میں جنوری 2023 میں 2.856 ملین ٹن سیمنٹ کی ترسیل کے مقابلے میں 16.50 فیصد کمی واقع ہوئی۔
جنوبی میں قائم ملوں نے جنوری 2024 کے دوران مقامی منڈیوں میں 582,258 ٹن سیمنٹ روانہ کیا جو جنوری 2023 کے دوران 731,747 کی ترسیل کے مقابلے میں 20.43 فیصد کم تھا۔