لاہورکے حلقہ این اے ایک سو سترہ سے بڑا بریک تھرو آگیان لیگ کےسابق ایم این اے ملک ریاض نے سیاسی شخصیات کی موجودگی میں عبدالعلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی لاہورکے حلقہ این اے ایک سو سترہ میں حمایت کا اعلان کر دیااس موقع پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے ملک ریاض کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا اس حلقے سے تینوں نشستیں جیتیں گے۔
مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہنا تھا کہ جس نے ملک کو تقسیم کرنے کا بیج بویا وہی کاٹے گاجو بیج بویا جاتا ہے وہی کاٹا جاتا ہےاخلاقی طور پر دیکھیں تو بلے کا نشان واپس نہیں ہونا چاہیے تھاسپریم کورٹ کی کارروائی سب نے دیکھی عدالت جو فیصلہ کررہی ہے وہ درست ہے۔