پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق انتخابات کا انعقاد 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھا۔
تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے صوبائی سطح پر الیکشن کمشنر بھی مقرر کر دیئے گئے تھے۔
لازمی پڑھیں۔ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
تاہم، جمعہ کو تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عام انتخابات میں ورکرز کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔
پارٹی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اب عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔
پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کرکے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست بھی کردی ہے۔