پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں بہت افسردہ ہوں ،یہاں بتانا چاہتا ہوں کہ ورلڈکپ کے بڑے ایونٹ کے لیے شاندار ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن افسوس میں اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گا۔
With a heavy heart, I'm sharing that I will not be part of this amazing team that will be representing our beloved country. While I'm disappointed, I believe everything is in Allah's hands. InshahAllah will be on the field very soon.
— Naseem Shah (@iNaseemShah) September 22, 2023
Thank you to all my fans for the prayers!
مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے انشاء اللہ بہت جلد میدان میں اتروں گا۔دعاؤں کے لیے تمام مداحوں کا شکریہ!
یہ بھی پڑھیں؛ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔عالمی کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔فہیم اشرف عالمی کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔محمد حارث، ابرار احمد، زمان خان ٹریولنگ ریزرو میں شامل کر لیا گیا۔
بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔فخرزمان، امام الحق، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا۔سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان آغا، محمد نواز اور اسامہ میر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔حارث روف،حسن علی، شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ ورلڈ کپ کسی بھی کرکٹر کی زندگی میں اہم ترین ایونٹ ہوتا ہے وہ ان تمام کرکٹرز کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں جو اپنی متاثرکن کارکردگی کے سبب اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ اس ٹیم نے پچھلے چند برسوں کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی لیے ہم نے انہی کھلاڑیوں پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔