پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے فینز،خاندان اوردوست احباب سے معافی مانگ لی ۔ اور کہا ہے کہ جن کو میرے اس رویے سے دکھ ہوا ان سب سے معافی چاہتا ہوں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مجھے معاف کرے ۔
ایک بیان میں راحت فتح علی خان نےکہا کہ یہ9ماہ پرانی وڈیوہےجومجھےڈی فیم کرنےکیلئےلائی گئی،سب سے پہلے میں اللہ تعالی سے معافی کا طلبگار ہوں،اللہ مجھے معاف کرے جس نے تمام انسانوں کو ایک جیسا بنایا، بطور فنکار تو یہ مجھے بالکل زیب نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں :۔گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پربدترین تشدد ، فوٹیج منظرعام پرآگئی
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کیے پر شرمندگی ہوں، فین معاف کردیں،فینزنےبائیکاٹ کااعلان کرکےمجھےسبق سکھاکراچھاکیا،فن قوالی کیساتھ منسلک میراخاندان6سوسال سےامن اورمحبت کاپیغام دےرہاہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔راحت فتح علی خان نے ملازم پر تشدد کو استاد شاگرد کامعاملہ قرار دیدیا
راحت فتح علی خان نےکہا کہ فینز،خاندان اوردوست احباب میرےرویےسےدکھ ہوامعافی چاہتاہوں،مجھ سےجوغلطی ہوئی اس پرمعافی مانگنا چاہتا ہوں،وعدہ کرتا ہوں کہ یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی۔