قومی ٹیم کے آل رائونڈر افتخار احمد نے سندھ پریمیئر لیگ کے میچ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کیساتھ بدتمیز ی پر معافی مانگ لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر ایک بیان میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میں آج گرائونڈ میں اپنے رویے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے غصے میں اس قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا، میں نے معافی مانگ لی ہے۔
I am extremely apologetic for my behaviour in the field today. I shouldn’t have reacted the way I did in the heat of the moment. I’ve apologised to @asadshafiq1986 Bhai in person after the match & have always held great regards for him. We have played a lot of cricket together.
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) January 31, 2024
آل راؤنڈر افتخار احمد نے پوسٹ میں اسد شفیق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی میچ کے بعد ذاتی طور پر اور ہمیشہ آپ بہت احترام کرتا ہوں۔ ہم نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں جاری سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے دوران پاکستان کے آل راؤنڈر افتخار احمد اور سابق ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
افتخار نے 161 رنز کے تعاقب کے دوران لاڑکانہ چیلنجرز کے اسد شفیق کو آؤٹ کیا۔اوراس کا جشن منانے کا رخ اسد شفیق کی طرف کیا جو انہیں پسند نہ آیا ۔افتخار بلے باز کے خلاف اپنی جارحیت کا مظاہرہ کرتے رہے کیونکہ امپائرز اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کر دیا۔